ولادت با سعادت حضرت علی اکبر (ع)

جب بھی مجھے رسولخدا (ص) کی زیارت کا اشتیاق ہوتا ہے تو میں علی اکبر (ع) کے چہرہ کو دیکھ لیتا تھا

ID: 53247 | Date: 2018/04/28

حضرت محمد مصطفی (ص) کے چھوٹے نواسہ حضرت امام حسین (ع) کے بڑے بیٹے حضرت علی اکبر (ع)، 11/ شعبان سن 33 ھج ق کو مدینہ منورہ میں خاندان عصمت و طہارت اور وحی و نبوت میں پیدا ہوئے۔ آپ کی مادر گرامی کا نام نامی لیلی بنت ابی مرہ ہے۔ حضرت لیلی (س) کے بطن مبارک سے رشید، دلیر، حسین اور خوبرو، رسول خدا (ص) سے زیادہ مشابہ  جن کا چہرہ رسول (ص) کا چہرہ، جن کی گفتگو رسول کی گفتگو یعنی رسول (ص) کا لب و لہجہ تھا۔ جو شخص بھی رسولخدا (ص) کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا وہ حضرت لیلی کی بیٹے علی اکبر (ع) کے چہرہ کی زیارت کرتا تھا اور آپ کے والد گرامی حضرت امام حسین (ع) ہیں۔


آپ (ع) حضرت علی اکبر (ع) کے بارے میں فرماتے ہیں:


جب بھی مجھے رسولخدا (ص) کی زیارت کا اشتیاق ہوتا ہے تو میں علی اکبر (ع) کے چہرہ کو دیکھ لیتا تھا۔ اسی وجہ سے جب عاشور کے دن میدان میں جانے کی اجازت مانگی اور میدان نبرد کے لئے روانہ ہونے لگے تو امام حسین (ع) نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھا کر کہا:


خدایا! تو اس قوم پر گواہ رہنا کہ ان سے آج وہ بیٹا مبارزہ کرنا جاررہا ہے جو اخلاق و سیرت میں، حسن و جمال اور لب و لہجہ میں تیرے رسول سے زیادہ مشابہ ہے اور میں جب بھی تیرے رسول کی زیارت کا مشتاق ہوتا تھا تو ان کے چہرہ کو دیکھتا تھا۔