راوی: آیت اللہ ریاض حکیم

امام خمینی (رح) کی تواضع و انکساری

جب بھی ان سے پہلے سلام کرنا چاہا تو آپ ہم پر سبقت کر جاتے

ID: 53213 | Date: 2018/04/25

امام خمینی (رح) کی تواضع کا یہ عالم تھا کہ میں کبھی کبھی وقت نکال کر آپ کے گھر سے قریب والی گلی سے گذرتا تھا۔ دروس صبح شروع ہوجاتے تھے۔ کبھی ہم لوگ 45/5 پر مباحثہ کرتے ۔ کئی بار امام کے گھر سے قریب والی گلی سے گذرے تو آپ کو ہم نے دیکھا کہ آپ شیخ انصاری کے مدرسہ کی طرف جا رہے هیں۔ اور جب بھی ان سے پہلے سلام کرنا چاہا تو آپ ہم پر سبقت کر جاتے اور سلام کرتے تھے اور ہم لوگ شرمندہ ہوجاتے تھے۔ دوسری بار طے کرایا کہ اس دفعہ ملاقات ہونے پر ہم ان سے پهلے سلام کریں گے لیکن میری آواز بلند نہیں تھی لهذا جب میں نے دور سے اپ کو دیکھا تو میں نے خود کو آمادہ کرلیا کہ آج میں سلام کرنے میں پهل کروں گا۔ خلاصہ میں اس دن کامیاب ہوگیا اور آپ سے پہلے سلام کردیا۔ یہ سب کچھ آپ کی تواضع اور انکساری پر دلالت کرتا ہے۔ اس وقت میں 15/ سال کا تھا اور میری جوانی کا آغاز تھا۔ میری زندگی کا ایک واقعہ یہی تھ جو میں نے آپ کی خدمت میں عرض کیاہے۔