ٹھہرا ہوا (ساکن) پانی

وہ ساکن پانی جو آب جاری کے ساتھ متصل ہو آب جاری کا حکم رکھتا ہے

ID: 53142 | Date: 2018/04/29

سوال: ٹھہرا ہوا (ساکن) پانی جو جاری پانی سے متصل ہو اس کا کیا حکم ہے؟


جواب: وہ ساکن پانی جو آب جاری کے ساتھ متصل ہو آب جاری کا حکم رکھتا ہے ۔ پس پانی  کا وہ گڑھا جوکسی نا لی کے ذریعے اور اس طرح دوسری کسی چیز ( مثلا پائپ وغیرہ) کے ذریعے نہر کے ساتھ متصل ہو تو نہر کے پانی کا حکم میں ہو گا ۔ اسی طرح نہر کے کنارے پر مو جود پانی  کا بھی یہی حکم ہے اگر چہ وہ کھڑا ہی کیوں نہ ہو ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 19