تمام ورثا میں تقسیم ہوگی

ملازمت کے زمانہ میں تنخواہ سے کم کی گئی

ID: 52674 | Date: 2018/03/19

سوال: کیا اداروں میں کام کرنے والوں کی پنشن ان کی میراث کی طرح فوت ہونے کے بعد تمام ورثا میں تقسیم ہوگی یا نہیں، کیونکہ حکومت کے قانون کے مطابق بعض وارثوں کو نہیں دی جاتی؟


جواب: اگر پنشن کی رقم ملازمت کے زمانہ میں تنخواہ سے کم کی گئی اور ریٹائر ہونے کے بعد دی جاتی ہے تو وہ ترکہ کا حصہ ہے اور تمام وارثوں کو ملے گا اور اگر ادارہ وہ اپنی طرف سے ادا کرتا ہے تو جس کو وہ دے اسی کے ساتھ وہ خاص ہے۔


توضیح المسائل، ص 533