حضرت فاطمہ زہراء(س) اور امام خمینی(رح) کے یوم ولادت

بشریت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی احسان مند ہے، جس طرح سے انسانیت پر اسلام، قرآن، انبیائے الہی اور رسول اکرم(ص) کی تعلیمات کا احسان ہے۔

ID: 52496 | Date: 2018/03/10

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی قرۃ العین، بعثت کے پانچویں سال میں، اپنے نازنین قدوم مبارک سے دنیا کو منور اور حضرت رسول اعظم [ص] کے دولت سرا کو مزین اور خانہ وحی میں اپنے پدر بزرگوار کے دامن تربیت میں پروان چڑھیں اور علم و معرفت نیز کمال کی اعلی منزلیں بھی آپ کے کمال لازوال کے سامنے ہیچ نظر آئیں۔


اس مبارک ایام کی مناسبت سے حضرت امام خمینی نے فرمایا: اگر کسی دن کو "یوم خواتین" اور "روز مادر" سے منسوب کرنا ہے تو شہزادی کونین[س] کے یوم ولادت باسعادت سے بہتر موقع یا دن اور کیا ہوسکتا ہے؟!


۲۰ جمادی الثانی ۱۳۲۰ ھ، ق مطابق ۲۴ ستمبر ۱۹۰۲ء کو ایران کے صوبہ مرکزی کے شہر "خمین" میں بنت رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی طیب و طاہر نسل کے خاندان میں آپ ہی کے یوم ولادت با سعادت پر، روح اللہ موسوی کی پیدائش ہوئی۔ وہ اپنے آباء و اجداد کے اخلاق حسنہ کے وارث تھے جنہوں نے نسل در نسل لوگوں کی ہدایت نیز معارف الہی کے حصول کےلئے خود کو وقف کر رکھا تھا۔