راوی: آیت اللہ حسین نوری

مادہ پرستوں کے شبہات

ہمارے علماء اور فضلاء ان شبہات سے مکمل طور پر آگاہ ہوجاتے

ID: 52341 | Date: 2018/03/02

آقا بروجردی (رح) کے زمانے میں ایک دن میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ کہ جو میرے کلاس فیلو اور امام (رح) کے شاگرد تھے امام (رح) کے گھر گیا۔ ہم نے آپ کی خدمت میں مادہ پرستوں (کیمونسٹ جو کہ وجود خدا کے منکر ہیں) کے ان شبہات کا ذکر کیا کہ جن کے ذریعے وہ جوانوں کو گمراہ کررہے تھے۔ آپ (رح) نے فرمایا: اس وقت ضروری ہے کہ حوزہ علمیہ میں اصولوں اور بنیادوں پر کام کیا جائے، اگر میں، آقا بروجردی (کہ جو آج مسلمانوں کے رہبر ہیں) کی جگہ پر ہوتا تو کیمونسٹ کے چند اعلم افراد کو سویت یونین (روس) سے ایران دعوت کرتا اور ان کے تمام اخراجات خود ادا کرتا اور انہیں کہتا کہ وہ سارے اشکالات کہ جن کی بنیاد پر ان کا مکتب قائم ہے بیان کریں تا کہ ہمارے علماء اور فضلاء ان شبہات سے مکمل طور پر آگاہ ہوجاتے اور پھر ان کے مقابلے میں علمی اور مستند جواب لاتے کہ جس کے سبب، وہ دوبارہ اپنے مکتب کی تبلیغ کرنے کی جرات ہی نہ کرتے!


پابہ پای آفتاب، ج 4، ص 296