کوئی مال کسی کو میراث میں ملا ہوا

اس کو بیچ دیا جائے

ID: 51711 | Date: 2018/02/02

سوال: حضرت عالی کے رسالہ عملیہ میں ذکر ہوا ہے کہ "جب مخمس مال یا اس مال سے جس پر خمس واجب نہیں ہوتا، اس غرض سے کوئی جنس خریدی جائے کہ اس عین مال یا اس کی قیمت کے اضافہ سے تجارت کی جائے یا کوئی مال کسی کو میراث میں ملا ہو اور پھر اس کی قیمت بڑھ گئی ہو اور اس کو بیچ دیا جائے تو قیمت کی زیادتی پر خمس واجب نہیں ہے" اور اس کے خلاف بھی حضرت عالی کا فتوی نقل ہوا ہے۔


جواب: جنس کو فروخت کرنے کے بعد اخراجات کو اٹھا کر شروع سال میں اس زیادتی قیمت کا خمس دیا جائے۔


توضیح المسائل، ص 525