امام خمینی، استقامت اور تقوی کا نمونہ

پروفيسر رفيق علی اف

ID: 50977 | Date: 2017/12/23

امام خمينی(رح) آخری دوصدی ميں عالم اسلام كی ايک بزرگ شخصيت ہيں كہ جنهوں نے ايک مفكر، سياستداں، عالم اور صاحب نظر ہونے كے عنوان سے جمهوری اسلامی كے لايحہ عمل كو تيار كيا اور اس كو ايرانی قوم كے جوش و خروش كے ذريعہ شہنشاہی نظام كی جگہ قرار ديا۔


پروفیسر نے مزید کہا کہ اس ميں كوئی شک نہيں ہےكہ ہم ايرانيوں كی نگاہ ميں امام خمينی(رح) كا ايک خاص مقام ہے، كيوںكہ امام خمينی ہمارے صرف سياسی قائد نہيں تهے بلكہ آپ ہمارے دينی اور الہی رہنما بهی تهے۔ آپ وہ شخصيت تهےكہ جسے دوست و دشمن سب چاہتے تهے اور مستضعفين كے دلوں ميں آپ كا خاص مقام تها۔ آپ كسی بات كی نصيحت كرنے سے پہلے خود اس پر عمل كرتے تهے۔ آپ كی رہبری نے ايرانيوں كے زخمی غرور كےلئے مرحم كا كام كيا اور ان كی عزت اور احترام اور خود اعتمادی واپس آگئی۔ جتنا آپ كے بارے ميں كہا جائے كم ہے۔ آپ پايداری، تقوی اور بہادری كا نمونہ تهے۔