مراجع تقلید، تمباکو نوشی کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟

منشیات کا استعمال جائز نہيں ہے۔

ID: 50681 | Date: 2017/12/07

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای:


سوال نمبر1408: کیا تمباکو نوشی شروع کرنا حرام ہے؟


اگر کوئی فرد کئی ہفتوں تک تمباکو نوشی ترک کردے تو کیا دوبارہ شروع کرنا حرام ہے؟


جواب: حکم کا انحصار تمباکو نوشی کے ضرر و نقصان کی مقدار پر منحصر ہے اور کلی طور پر اگر تمباکو نوشی کی مقدار اتنی ہو کہ اس سے انسان کے جسم کو قابل توجہ نقصان پہنچتا ہو تو جائز نہیں ہے۔


اگر ترک کرنے والا انسان سمجھ لےکہ دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں زیادہ جسمانی نقصان کی حد تک پہنچےگا تو جائز نہیں ہے۔


سوال نمبر1401: تمباکو کی خرید و فروخت اور استعمال کا حکم کیا ہے؟


جواب: تمباکو کی خرید و فروخت اور استعمال میں بذات خود کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر اس سے انسان کو قابل توجہ نقصان پہنچتا ہو تو اس کی خرید و فروخت اور اس کا استعمال جائز نہيں ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔


آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی:


منشیات کا استعمال جائز نہيں ہے، سیگریٹ اور اس جیسی دوسری چیزیں اگر انسان کو زیادہ نقصان نہ پہنچاتی ہوں یا دوسروں کےلئے نقصان دہ یا تکلیف دہ نہ ہوں تو جائز ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔


آیت اللہ العظمی حسین وحید خراسانی:


سوال نمبر286 : کیا سیگریٹ پینا جائز ہے؟


جواب: اگر قابل توجہ نقصان کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔


آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپایگانی:


سوال نمبر273: تمباکو نوشی کا حکم کیا ہے؟


جواب: اگر فی الوقت اور قلیل مدت میں زیادہ نقصان کا باعث ہو تو جائز نہيں ہے۔