راوی: حجت الاسلام محتشمی پور

پہلی ملاقات کی میٹھاس

ہمارے ساتھ ایک دسترخواں پر بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا

ID: 49925 | Date: 2017/10/24

ہمارے ساتھ ایک دسترخواں پر بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا


حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر محتشمی پور، آیت اللہ سید مصطفی خمینی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں کہتا ہے:


حضرت امام خمینی(رح) کی نجف اشرف میں جلاوطنی کے بعد، دو ساتھیوں کے ہمراہ پہلا سفر عراق کیطرف روانہ ہوا، لیکن عراقی باڈر پر گرفتار اور پانچ دن بعد، ہمیں نجف اشرف جیل میں منتقل کردیا گیا اور الحمدللہ بعض حضرات کی وساطت پر رہائی ملی۔


معصومہ قم سے حاج آقا مصطفی نے میرے بارے میں کچھ معلومات دریافت کرچکے تھے، اس بنا پر شیخ عبدالعلی قرہی کے ذریعے، ہمیں ایک دن دوپہرے کے کھانے پر حضرت امام علیہ الرحمہ کےگھر دعوت دی۔


صلاۃ الظہرین ادا کرنے کے بعد، ہم حضرت امام کےگھر شرفیاب ہوئے۔ حاج آقا مصطفی انتہائی محبت اور رأفت کے ساتھ، گویا سالوں سال ہم ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، بلاتکلف کے ہمارے ساتھ ایک دسترخواں پر بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا اور حضرت امام کی محبت آمیز کلمات، ہم تک پہنچایا۔


آج اس خاطرہ انگیز واقعے سے سالوں سال گزر رہے ہیں، لیکن ان تمام تکریم و تعظیم اور پیار و محبت کی شیرینی، ابھی تک میری زندگی میں جاری و ساری ہے اور اپنے تمام وجود میں احساس کر رہا ہوں۔


ماخذ: برشی از کتاب یادها و یادمان­ها