امام خمینی(رح) اور رہبر انقلاب کے زرین کلام

امام علیہ الرحمہ: ہر حال میں اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک کی ترقی کےلئے کوشش کریں۔
رہبر معظم: انقلاب اسلامی کی قیمتی اقدار اور اہداف کی اہمیت پر تاکید کریں۔

ID: 49667 | Date: 2017/10/09

امام علیہ الرحمہ: ہر حال میں اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک کی ترقی کےلئے کوشش کریں۔


رہبر معظم: انقلاب اسلامی کی قیمتی اقدار اور اہداف کی اہمیت پر تاکید کریں۔


بنی صدر کے صداراتی حکم کی تنفیذی مراسم، ۱۵/۱۰/۱۳۵۸ (۴ فروری ۱۹۸۰) کو اس حالت میں منعقد ہوئی کہ امام خمینی(رح) کے دل کو تکلیف عارض ہونے کی وجہ سے شہید رجائی دل ہسپٹال میں زیر علاج تھے لیکن آپ نے مختصر سی گفتگو میں قیمتی نکات بیان فرمایا:


امام خمینی: میں صرف ایک جملہ کی آقائے بنی صدر کو یاددہانی کرنا چاہتا ہوں اور یہ سب کےلئے ہے: "حب الدنیا رأس کل خطیئۃ" جو بھی مقام بشر کو ملتا ہے، چاہے معنوی مقامات ہوں یا مادی، ایک دن اس سے لیا جائےگا اور وہ دن کب ہے، معلوم نہیں۔


اس بات پر توجہ رکھیں کہ وہ تمام لوگ جو بشر کی خدمت کر رہے ہیں، وہ لوگ جو کسی مقام کے مالک ہیں، خبردار رہیں کہ کہیں وہ مقام انھیں مغرور نہ کرے۔ مقام جانے والی چیز ہے لیکن انسان، اللہ تعالی کے حضور ہمیشہ رہےگا۔


میں جناب آقائے بنی صدر سے چاہتا ہوں کہ اخلاقی اور معنوی حوالے سے صدارت پر فائز ہونے سے پہلے اور بعد میں، ان کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آنی چاہیئے اور اگر ایسا ہوا تو نفس کی کمزوری پر دلیل ہے۔


ہر حال میں اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک کی ترقی کےلئے کوشش کریں۔


میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ ہم سب کو اللہ کی سیدھی راہ پر گامزن رہنے کی توفیق دے، شرق و غرب کیجانب جھکاؤ سے محفوظ رکھے اور عالمی سامراجی طاقتوں سے بچائے رکھے۔


و السلام علیکم و رحمة اللَّه و برکاته


صحیفہ امام، ج۱۲، ص۱۴۱


جماران کے مطابق، امام خمینی(رح) حسینیہ میں بارہویں جمہوری صدراتی دور کا تنفیذی حکم کی تقریب کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے حق میں عوام کی رائے کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا:


جوش و جذبہ سے بھرپور انتخابات اور منتخب شخصیت کی بھاری رائے، نظام کی جمہوریت کی پائیداری اور استحکام کی واضح دلیل ہے۔


آپ نے منتخب صدر کو سفارش کی: اپنی پوری ہمت ملک میں عدالت کی بر قراری، محروم اور مستضعف عوام کی جانبداری، اسلام ناب محمدی(ص) کے احکام کا اجرا، قومی یکجہتی، عزت و شرافت کی تقویت، اپنی توجہ ملکی عظیم توانائیاں پر مبذول رکھنے اور انقلاب اسلامی کی قیمتی اقدار اور اہداف کی اہمیت پر تاکید، تکریم اور قدردانی کا موقف اپنائیں۔


آخر میں ہر دلعزیز امام راحل کی روح مطہر اور اس راہ کی شہیدون پر سلام و درود بھیجتا ہوں و السّلام علی عباد الله الصّالحین۔


سید علی خامنه‌ای _ ۱۲/ مرداد/ ۱۳۹۶ (۳،اگست2017)