راوی: مصطفی وجدانی

قرآن کی تلاوت، ہر وقت

ID: 49450 | Date: 2017/09/25

آپ کے قریب افراد میں سے ایک شخص کا کہنا ہےکہ امام دن بھر میں متعدد بار قرآن کی تلاوت کرتے تھے۔


نماز صبح کے بعد؛ نماز ظہر و عصر سے پہلے؛ نماز مغرب و عشاء سے پہلے؛ اسی طرح دوسرے تمام فرصتوں کے لمحات میں آپ یہ مستحب کام، انجام دینے کے پابند تھے۔


ہم دن بھر میں جب بھی آپ کی خدمت میں شرفیاب ہوتے تھے زیادہ تر، آپ کو تلاوت قرآن میں مشغول دیکھتے تھے۔


مصطفی وجدانی، سرگذشت ھای ویژہ از زندگی امام خمینی، ج۲، ص۵۲