شمشیر پر خون کی فتح

سید الشہداء علیہ السلام نے اسلام دشمنوں کو، بلکہ تمام انسانوں کو یہ سبق سنایا: "ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے"۔

ID: 49387 | Date: 2017/09/23

بانی اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ العظمی امام خمینی(رح):


یہ وہ مہینہ ہے جو دنیا کی تمام نسلوں اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دیتا ہےکہ زندگی گذارنی ہے تو آزاد رہ کر گذارو! نہ ظلم برداشت کرو اور نہ ہی کسی دوسرے پر ظلم کرو اور نہ ہی ذلت آمیز زندگی برداشت کرو کیونکہ سید الشہداء علیہ السلام نے اسلام دشمنوں کو، بلکہ تمام انسانوں کو یہ سبق سنایا: "ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے"۔


کربلا نے دنیا کے تمام انسانوں کو یہ حوصلہ دیا ہےکہ اگر ایمان اور اللہ پر بھروسہ ہے تو بڑی سے بڑی جنگی مشینریوں کو ناکام بنا کر ہر دور کے یزید کےلئے روسیاہی کا اسباب فراہم کرسکتے ہيں۔ موجودہ دور میں بھی یزید اور حرملہ اپنے اپنے انداز میں موجود ہیں جو معصوم اور بے گناہوں کا خون پوری بے دردی کے ساتھ بہا رہے ہيں۔


آج عراق، افغانستان، پاکستان، میانمار اور سرزمین فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے کوئی اور نہيں بلکہ وقت کے یزیدی اور حرملہ صفت جلاد ہيں، خواہ شیطان بزرگ ہو یا حرامـزادہ صہیونیست! 
دوسری طرف، جذبہ ایمانی سے سرشار امت مسلمہ، عراقی سوری ہو یا افغانی پاکستانی نیز بے سہارا فلسطینی عوام شامل ہیں جو یزیدوں اور یزیدی افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ حماسہ کربلا سے سبق آموزی کی ہیں۔