راوی: حجت الاسلام و المسلمین قرہی

قالین کا ٹکڑا

یہ ایک طالب علم کا گھر ہے

ID: 49140 | Date: 2017/09/10

نجف میں امام (رح) کے گھر کے باہر وہ کمرہ کہ جس میں آپ رات کے وقت تشریف لایا کرتے تھے اس میں بچھی قالین نہایت چھوٹی تھی۔ بلکہ وہ ایک چھوٹا سا قالین کا ٹکڑا تھا کہ جسے آپ ایران سے اپنے ساتھ لائے تھے۔ لہذا میں نے یہ سوچا کہ میں امام سے اجازت لے کر اس کمرے میں ایک نئی قالین خرید کر بچھادوں۔ اس کے بعد میں نے امام (رح) کی حدمت میں عرض کی اگر آپ کی اجازت ہوتو میں یہاں پر ایک نئی قالین بچھادوں۔ اس پر امام (رح) نے فرمایا کہ یہاں یہ قالین ہے نا! میں نے عرض کی یہ کافی نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا یہی کافی ہے یہ ایک طالب علم کا گھر ہے کسی صدر کا نہیں، میں نے عرض کی آقا یہ صدر اعظم سے بھی بڑی ہستی کا گھر ہے یہ امام زمان (عج) کا گھر ہے۔ اس پر امام (رح) نے فرمایا: امام زمانہ (عج) کو خود کو پتہ ہے کہ ان کے گھر میں کیا بچھا ہوتا تھا۔