امام صادق(ع) کے کلام میں نماز کو ہلکا تصوّر کرنے سے مراد کیا ہے؟

امام صادق(ع): ہماری شفاعت اس شخص کو نصیب نہیں ہوگی جو نماز کو غیر اہم شمار کرے۔

ID: 49075 | Date: 2017/09/05

امام خمینی علیہ الرحمہ کا جواب:


جی پلاس کے مطابق، امام خمینی کی بہو سیدہ فاطمہ طباطبائی کہتی ہیں:


ایک بار ہم امام کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے عرض کیا: امام صادق علیہ السلام کے کلام میں " نماز کو ہلکا تصوّر کرنے" سے مراد، شاید یہ ہو کہ انسان کبھی نماز پڑھے اور کبھی نماز نہ پڑھے۔


حضرت امام نے نہ میں جواب دیتے ہوئے فرمایا: نماز نہ پڑھنا تو شریعت کے منافی ہے۔


امام جعفر صادق علیہ السلام کا مقصد یہ ہےکہ مثال کے طور پر اگر نماز ظہر کا وقت ہو اور انسان کسی دوسرے کام میں مصروف ہو تو گویا اس نے اس کام کو نماز پر ترجیح دی ہے لہذا ایسے شخص نے نماز کو ہلکا اور بے اہمیت تصور کیا ہے۔


۔۔۔۔۔۔


امام صادق(ع) نے فرمایا: ہماری شفاعت اس شخص کو نصیب نہیں ہوگی جو نماز کو ہلکا سمجھ کر غیر اہم کام میں شمار کرےگا۔


حوالہ: برداشت ہایی از سیره امام خمینی(رح)، ج3؛