ہمیشہ قرآن سے مانوس تھے

روای: سید احمد خمینی

ID: 47642 | Date: 2017/05/26

امام خمینی جب نجف اشرف میں رہائش پذیر تھے تو ہر تین دن میں ایک دورہ ختم قرآن کا شرف حاصل کیا کرتے تھے اور جب ڈاکٹروں کی تجویز کے تحت، آپ تہران جماران علاقہ میں قیام پذیر ہوئے تو کہولت سن کے تقاضے کے مطابق، ہر دس دن میں ایک دورہ ختم تلاوت پاک کا شرف حاصل فرماتے تھے۔


البتہ آپ ہر وقت اور ہر حال میں قرآن کریم سے الفت و محبت رکھتے تھے اسی لئے دوسرے ایام میں بھی شرف تلاوت اور ختم قرآن پاک مہینہ وار نصیب ہوتا تھا۔ اس طرح کہ آپ قرآن کا ہر جزء کو آٹھ حصوں میں بنا کر ہر حصے کو ایک خاص وقت تلاوت فرماتے تھے اور ہاں، کبھی آیت کے ایک جملے یا کلمہ پر بہت ہی غور و نظر رکھتے تھے۔


برداشتہائی از سیرہ امام خمینی، ج۳، ص۱۲