خرم شہر کی فتح، اسلامی نظام کا عظیم کارنامہ

حسن روحانی: بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی قائدانہ خدمات اور عالمانہ ہدایات کی بدولت ایران میں آزاد اور شفاف انتخابات گزشتہ ۳۸ سالوں سے ہوتے آ رہے ہیں۔

ID: 47622 | Date: 2017/05/23

بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی قائدانہ خدمات اور عالمانہ ہدایات کی بدولت ایران میں آزاد اور شفاف انتخابات گزشتہ ۳۸ سالوں سے ہوتے آ رہے ہیں۔


صدارتی انتخابات کی فتح یابی کے بعد، ڈاکٹر حسن روحانی نے آج منگل کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کےساتھ ملاقات کرتے ہوئے، بانی اسلامی جمہوریہ ایران، امام خمینی علیہ الرحمہ کے حرم میں حاضری دی اور تجدید عہد کیا۔


صدر مملکت نے تین خرداد کی مناسبت سے ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ۳ خرداد، سپاہ اسلام کے برحق ارادہ کی جارح اور غاصب قوتوں پر کامیابی کی تاریخ ہے۔


واضح رہےکہ ۳ خرداد [۲۴ مئی ۱۹۸۲ء] کو اسلامی ایران کے فداکار سپاہیوں نے خرم شہر کو عراق کی بعثی حکومت کے قبضے سے آزاد کرایا تھا جو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اسی مناسبت سے فرمایا: اللہ تعالی نے خرم شہر کو آزاد کیا۔



امام خمینی کے مطہر حرم میں صدر روحانی نے کہا: اسلامی انقلاب کی حفاظت ایرانی عوام ہی کریں گے اور اس نظام کی جمہوریت اور اسلامیت، امام خمینی کی عظیم کاوشوں کا ثمرہ ہے تاہم ۱۹ مئی کے صدارتی الیکشن میں عوام کی تاریخی شرکت نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔


۱۲ویں صدارتی الیکشن میں کامیاب حسن روحانی نے کہا ہےکہ ایرانی عوام کو دئے گئے وعدوں پر جان و دل سے عمل کرینگے۔


انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی مرحوم نے گزشتہ سال ان کو تجویز دی تھی کہ 12ویں صدارتی انتخابات میں حصہ لیں۔ انتخابات میں قوم کی تاریخی شرکت کو دیکھ کر بھاری ذمہ داری محسوس ہوا اور انشاءاللہ تعالی اپنے وعدوں کے عین مطابق نبھانے کی کوشش کرینگے۔


صدر حسن روحانی نے کہا: بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی قائدانہ خدمات اور عالمانہ ہدایات کی بدولت ایران میں آزاد اور شفاف انتخابات گزشتہ ۳۸ سالوں سے ہوتے آ رہے ہیں۔ امام خمینی (رح) نے ہمیں سیکھایا کہ ملک کے مستقل کے تعین کےلئے ہمیشہ عوام کو آگے آنا چاہئے اور وطن عزیز کے مستقبل کےلئے ایرانی قوم کے تعاون پر امید رکھنا چاہئے اور ہمیں اس بات کا ادراک ہےکہ اگر جہادی جذبے سے کام کریں تو ہمیں ہر میدان میں کامیابی نصیب ہوگی۔