کپڑوں پر نیل

راوی: آیت اللہ جعفر سبحانی

ID: 47553 | Date: 2017/05/17

امام خمینی کی صفات میں جو چیز سب سے زیادہ برجستہ تھی وہ آپ کا ہر قسم کی ریاکاری، عوام فریبی اور دیکھاوے سے دور رہنا تھا۔


استاد گرامی حضرت امام خمینی صاف ستھرا کپڑا پہنتے تھے۔


مجھے یاد نہیں کہ ایک بار بھی امام کے کپڑوں پر چھوٹا سا داغ یا کوئی گندگی لگا ہوا ہو۔


آپ علیہ الرحمہ صاف ستھرا جوتا اور آراستہ موزے پہننے کے پابند تھے۔ اپنے عمامہ کو سنوارتے تھے اور کبھی کبھار اپنی قمیص نیل میں ڈالتے تھے۔ خلاصہ یہ کہ معاشرے میں ایک پاک، مہذب اور آراستہ انسان کی صورت میں ظاہر ہوتے تھے۔


برداشتہایی از سیرہ امام خمینی، ج۲، ص۱۵۳