مقدس نما اور قدامت پسند

امام خمینی: عزیز دینی طالب علمو! ایک لمحے کےلئے ان خوبصورت خط و خال سانپوں کی سوچ سے غافل نہ ہوجائیں۔

ID: 47097 | Date: 2017/04/16

امام خمینی: عزیز دینی طالب علمو! ایک لمحے کےلئے ان خوبصورت خط و خال سانپوں کی سوچ سے غافل نہ ہوجائیں۔


آج کا مسلمانوں کا معاشرہ ایسا بن چکا ہےکہ خود ساختہ مقدس لوگ اسلام اور مسلمانوں کے نفوذ اور پیشرفت میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور اسلام کے نام پر اسلام کو نقصان پہنچانتے ہیں۔ معاشرے میں موجود اس جماعت کی جڑ روحانیوں کے مدارس و حوزات میں ملتی ہے۔ نجف اشرف، معصومہ قم، مشھد مقدس اور دیگر حوزات و مدارس میں ایسے افراد ہیں جو مقدس نمایی کے جذبات رکھتے ہیں اور اسی لئے اپنے باطل افکار کو اسلام کے نام پر معاشرے میں پھیلاتے ہیں۔


یہی لوگ ہیں کہ اگر ایک فرد اٹھتا ہے اور کہتا ہے: آئیں زندہ رہنے کےلئے اجنبیوں کے جھنڈوں کے تلے رہنے سے باہر نکل آئیں، برطانیہ اور امریکہ کو اس قدر ہم پر زور نہ چلانے دیں، اسرائیل کو اس طرح مسلمانوں کو فالج نہ کرنے دیں۔ یہی مقدس نما لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔


ولایت فقیہ؛ ص۱۳۲



حوزات علمیہ میں ایسے افراد ہیں جو انقلاب اور خالص محمدی اسلام کے خلاف سخت سرگرم ہیں۔ آج کچھ لوگ تقدس کے لباس میں اس طرح دین، انقلاب اور نظام پر کلھاڑی مارتے ہیں کہ گویا اس کے علاوہ ان کی کوئی اور ذمہ داری نہیں۔ قدامت پسندوں اور احمق مقدس مآبوں کا خطرہ حوزات علمیہ کےلئے کم نہیں۔


عزیز دینی طالب علمو! ایک لمحے کےلئے ان خوبصورت خط و خال سانپوں کی سوچ سے غافل نہ ہوجائیں۔


ہمیں یہ چیزیں تاریخ سے سیکھنا چاہیئے کہ حضرت امیر (ع) پر مقدس مآبوں نے مجبور کیا، حضرت پر زبردستی حکمیت لگاؤ کیا، جب حضرت نے یہ دیکھا کہ ان کے زور اور سختی کے مقابل میں کچھ نہیں کرسکتے ان لوگوں کا ارادہ تھا کہ حضرت علی (ع) کو قتل کریں۔


صحیفہ امام؛ ج۲، ص۳۲


علی بن ابی طالب (ع) پر بے انتہا درود و سلام ہو جس نے ایسے مسلمان نما مقدس مآوں کے ساتھ سخت جنگ کی جو کفار سے بدتر تھے اور اس راہ میں ذرہ برابر خوف نہیں کہایا۔


صحیفہ امام؛ ج۲۰، ص۱۶


والسلام