حضرت آیت اللہ، آپ ایران کو یورپ اور سوویت یونین کے دو بلاک میں کیسے دیکھتے ہیں؟

دو بلاک کےساتھ روابط

ID: 46937 | Date: 2017/03/30

امام خمینی: ایران کی ملت، کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دےگی کہ وہ اس کے داخلی امور میں مداخلت کرے اور ہر حال میں اپنی خودمختاری، آزادی اور استقلال کی پاسداری کرےگی اور تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنا پر عمل کرےگی۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۱۲۲


ہم، آمریکا پر ظلم نہیں کرنا چاہتے اور نہ ان کے ظلم برداشت کریں گے۔ آمریکا نے جو بھی کیا وہ ہم پر ظلم تھا۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۲۵۷


جمہوری اسلامی کے معنی ہیں کہ ملک کا آئین اور قوانین اسلامی ہیں، ہم عوام کی رائے پر بھروسہ کرتے ہیں اور دوسروں سے روابط کے حوالے سے، ہم تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنا پر اچھے روابط قائم کریں گے؛ چنانچہ نہ کسی پر ظلم کریں گے اور نہ کسی قسم کے ظلم کی اجازت دیں گے۔


صحیفہ امام؛ ج۵، ص۲۴۰