امام خمینی(ره) اور شیخ خضر حسین کے اتحاد اسلامی کے بارے میں نظریات کی کتاب

تونس کے مفکر ڈاکٹر بن سالمہ نے ایک کتاب میں امام خمینی(ره) شیخ خضر حسین کے اتحاد اسلامی کے بارے میں افکار کو جمع کیا ہے

ID: 46911 | Date: 2017/03/26

اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق: تونس کے مفکر ڈاکٹر بن سالمہ نے اسلامی جمہوری ایران کے ثقافتی ادارے کی تعاون سے  امام خمینی اور شیخ خضر حسین کے اتحاد اسلامی کے بارے میں  نظریات کی کتاب کو تصنیف کیا ہے اور منظر عام پر لایا ہے۔


ڈاکٹر بن سالم تونس کےمفکر اور اسلامی تہذیب کے متخصص ہیں انھوں نے اس کتاب میں امام خمینی اور شیخ خضر کے اتحاد اسلامی کے بارے میں ان کے نظریات کو ایک جگہ جمع کیا  انھوں نے اس کتاب میں  قرآن میں اسلام ،انبیاء اور پیغمبر اکرم ﷺ کا مقام ،سیاست اور دین میں جدائی، اسلام اور سیاست،اسلام اور ظلم کے خلاف مقابلہ، اسلام میں علماء کا کردار، قدس، معاشرتی مسائل، کے متعلق  امام خمینی رہ اور شیخ خضر حسین کے افکار کو ذکر کیا ہے۔


مصنف نے امام خمینی رہ کی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور اسی شیخ خضر حسین کے افکار کا بھی  حوالہ دیا۔اور اس کتاب کو مکمل اسناد کے ساتھ لکھا ہے۔


تونس میں اس کتاب کی نشر اور عرب ممالک میں اس کی تقسیم کاری کی اسلامی جمہوری ایران کے دشمنوں کی ساری سازشوں کا ناکام بنا دیا۔


شیخ خضر حسین تونس کے بزرگ علماء میں سے ہیں جو ہمیشہ ظلم کے خلاف بولتے ہیں اور شمالی افریقہ کے نابغہ لوگ ان کا احترام کرتے ہیں شیخ خضر 1873 م میں 1912 میں پیدا ہوئے فرانس کے خلاف آواز اُٹھانے سے وہ ملک بدر ہونے پر مجبور ہو گے اور سوریہ میں مہاجرت اختیار کر لی کیونکہ فرانس کے حاکم نے ان کی پھانسی کا حکم دیا تھا لہذا انھوں نے کچھ عرصہ بعد سوریہ کو بھی چھوڑ دیا اور مصر چلے گئے شیخ خضر حسین مصر میں الازہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی بن گئے ان کے آثار رسالوں اور کتابوں کی صورت میں موجود ہیں۔


اسی طرح ان کی اہم ترین کتابوں میں سے کچھ درج ذیل کتابیں ہیں اسرارالتنزیل، بلاغه القرآن، الدعوه الی الاصلاح، والشریعه الاسلامیه صالحه لکل زمان و مکان۔