جی پلاس سے گفتگو میں بیان ہوا:

امام خمینی (رح) پورٹل، فرانسوی زبان میں

عبداللھی فرد نے جاری سال کے ایام اللہ عشرہ فجر کے مبارک موقع پر، " امام خمینی(رح) فرانسیسی پورٹل" کی آزمائش نسخہ کا آغاز کی خبر دی۔

ID: 46372 | Date: 2017/01/28

عبداللہی فرد نے جاری سال کے ایام اللہ عشرہ فجر کے مبارک موقع پر، " امام خمینی(رح) فرانسیسی پورٹل" کی آزمائش نسخہ کا آغاز کی خبر دی۔


مخاطب شناسی اور تعلقات عامہ، بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر محمد رضا عبداللھی فرد نے جی پلاس صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے فارسی زبان میں امام خمینی(رح) پورٹل کے بعد، دیگر زبانوں میں بھی سائٹ کا آغاز اور توسیع کو جدید مواصلاتی دور میں، دیگر ممالک کے جوانوں کو حضرت امام علیہ الرحمہ کے افکار و نظریات، اہداف و مقاصد اور آثار سے آگاہ کرانے کے پیش نظر، ضروری اور اہم قرار دیا اور اظہار خیال کیا:


مؤسسہ تنظیم و نشرآثار امام کے بین الاقوامی امور کے نائب نے غیر ملکی جوانوں میں حضرت امام خمینی(رح) کے آثار کا تعارف اور ان کی اشاعت کے سلسلہ میں فارسی امام خمینی(رح) پورٹل، جماران خبررساں ویب سائٹ اور جی پلاس کی مانند، دیگر ملکوں کے زبانوں میں افتتاح کو مذکورہ مؤسسہ کے بنیادی منصوبوں میں قرار دیا ہے؛ چنانچہ تین سال قبل، انگریزی زبان میں پورٹل کا باقاعدہ آغار ہوا۔ عربی پورٹل بھی دو سال پہلے اور "امام خمینی اردو پورٹل" ایک سال پہلے اپنی فعالیت کا آغاز کیا؛ یعنی ہم اور ہمارے دوستوں نے ہر سال ایک ویب سائٹ، امام خمینی علیہ الرحمہ کے نام، شائقین کی خدمت میں پیش کی ہیں۔


عبداللہی فرد نے جاری سال کے ایام اللہ عشرہ فجر کے مبارک موقع پر، " امام خمینی(رح) فرانسیسی پورٹل" کی آزمائش نسخہ کا آغاز کی خبر دی اور کہا: مبارک عشرہ فجر کے ایام کے ساتھ، اس سائٹ کا افتتاح ہوگا جو فرانس کے علاوہ، قارہ افریقہ کے فرانسیسی زبان کے ممالک کو بھی کور کرےگی۔



البتہ اس موضوع کو نہیں بھولنا چاہیئے کہ حضرت امام (رح) نے اپنی جلاوطنی کا کچھ عرصہ فرانس نوفل لوشاتو میں بسر کی ہے اور یہ بات بھی اس سائٹ کو ترجیح دینے اور افتتاح کرنے میں موثر واقع ہوئی ہے۔


علیہذا پورٹل کے محتوا اور متون کو مستغنی اور گراں بہا کرنے کی غرض سے ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت امور خارجہ، سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی، مجمع جہانی اہل بیت(ع)، مجمع تقریب المذاہب اسلامی، قومی کتب خانہ، وزارت امور خارجہ لائبریری اور موسسہ تنظیم و نشرآثار امام(رح) کے گنجینہ کے ڈائریکٹر نیز اندرون اور بیرون ملک میں جنتے منابع اور متون امام علیہ الرحمہ کے بارے میں اب تک زیور طبع سے آراستہ ہو کر ہماری دستیاب ہوا، جمع کیا گیا ہے اور انشاءاللہ متون کے مطالعے کے بعد، جلد از جلد سائٹ پر صارفین کی خدمت پیش کیا جائےگا۔


آخر میں محمد رضا عبداللھی فرد نے مستقبل میں بیرونی زبانوں کے پروگراموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام (رح) کی ترجمہ شدہ کتابیں ۲۵ سے زائد زبانوں میں موجود ہیں جو مخاطبین و شائقین کی دستیابی کےلئے انگریزی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوچکے ہیں۔


انگلش، عربی، اردو اور فرانسیسی پورٹل کے ایڈریس:


en.imam-khomeini.ir


ar.imam-khomeini.ir


ur.imam-khomeini.ir


fr.imam-khomeini.ir


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ