میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کے موقع پر:

اسلامی ممالک کے نام صدر روحانی کا پیغام

رحمة للعالمین کی ولادت کے ایام میں مسلمان قوموں کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتے تیزی سے پھیلے اور استحکام کے ساتھ برقرار رہے۔

ID: 46144 | Date: 2016/12/17

رحمة للعالمین کی ولادت کے ایام میں مسلمان قوموں کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتے تیزی سے پھیلے اور استحکام کے ساتھ برقرار رہے۔


حجت الاسلام حسن روحانی، صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام اسلامی ممالک کے حکام کے نام پیغام میں میلاد النبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی سالگرہ کی آمد پر اپنی دلی کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، مبارک باد پیش کیا۔



صدارت نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی بلاد کے حکام کے نام اپنے پیغامات میں اظہار خیال کیا:


اس مبارک و مسعود میلاد کے ایام کی آمد پر جو خیر و رحمة للعالمین اور وَ إِنَّک لَعَلی خُلُقٍ عَظِیمٍ کے واحد مصداق نیز عالم بشریت کےلئے اسوہ حسنہ ہے؛ اس ایام میں امید رکھتا ہےکہ مسلمان قوموں کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے رشتے تیزی سے پھیلے اور استحکام کے ساتھ برقرار رہے۔


صدر مملکت نے اس پیام میں یہ بھی خواہش کی ہےکہ امت اسلام اور اسلامی ممالک کے حکام، اپنے گراں بہا اسلامی میراث اور مفاخر سے بہرہ مند ہوتے ہوئے، انتھک تلاش و کوششوں کے ذریعے، اسلام کی نورانیت اور مروت و رحمانی چہرہ، دنیا والوں کے سامنے پیش کریں۔


حسن روحانی نے واضح لہجے میں کہا: امت محمدی(ص)، اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اور چشمہ حیات نبوی سے سیراب ہونے سے، اسلامی ملکوں میں امن کے مکمل قیام، قوموں میں استحکام اور لوگوں کےلئے آسائش فراہم کرسکتی ہیں۔


ڈاکٹر روحانی نے اس پیغام کے اختتام میں درگاہ رب العزت سے عالم اسلام کی سربلندی، پیشرفت اور اتحاد و انسجام کےلئے دعـــــــا کی۔


 


http://www.entekhab.ir/