آیت اللہ سیستانی کا آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے بھائی کے نام تعزیتی پیغام بھیج کر مرحوم کی رحلت پر تسلیت پیش کی ہے

ID: 45988 | Date: 2017/01/11

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے بھائی کے نام تعزیتی پیغام بھیج کر مرحوم کی رحلت پر تسلیت پیش کی ہے


آپ کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم


انالله و انا الیه راجعون


محترم دانشور جناب محمد ہاشمی زید عزہ


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


آپ کے بھائی حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی خبر سے بہت دکھ اور افسوس ہوا۔


میں ان بزگوار کے فقدان پر آپ اور دیگر خاندان والوں کو تسلیت عرض کرتا ہوں اور خداوند منان کی بارگاہ سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔


۱۱ ربیع الثانی ۱۴۳۸


سید علی سیستانی





























































رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں کل صبح تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، کابینہ کے اراکین، آیات عظام، علمائے کرام ،ایران کی سیاسی و مذہبی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔