غزالہ فاطمہ

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ پورے عالم اسلام کے امام ہیں

جب انسان ظلم دیکھتا ہے تو اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے

ID: 45638 | Date: 2016/11/07

آپ اپنا تعارف کرایں؟


میرا نام غزالہ فاطمہ ہے میں پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہوں اور وہاں پر ایک آئرگنائزیشن چلاتی ہوں جس کا نام امامیہ آئرگنائزیشن ہے۔


 


آپ امام خمینی رہ کو کب سے جانتی ہیں؟


میں بچپن سے ہی امام خمینی رہ کے بارے میں سنتی رہی ہوں اور اس کے علاوہ ان کے بارے پڑھا بھی اور خود امام خمینی رہ کی تحریک کی وجہ سے میں نے انکو پہچانا۔


 


امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


امام خمینی کی شخصیت اس طرح کی ہے کہ ایک عام انسان کو آپ کی معرفت حاصل کرنا مشکل ہے لیکن اگر ایک عام انسان کو یہ سمجھنا ہے کہ خدا نے انبیاء کو جو ذمہ داری اور ان کے زمانے میں  جو افراد نہیں تھے وہ امام خمینی کی شخصیت کو دیکھ سکتے ہیں، آپ کی ایمان کی مضبوطی آپ کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے وہ صرف خدا پر ایمان رکھتے تھے اور یہ ہمارے لئے ایک پیغام ہے اور امام رہ نے ایک قوم کے اندر اتنے جلدی تبدیلی لائی اور پوری قوم نے امام رہ کے کاندھوں سے کاندھاملایا اور یہ امام رہ کے پختہ ایمان کی نشانی ہے ۔


 


امام کی وہ کون سی ایسی صفت تھی جس نے آپ کو متاثر کیا؟


آج اسلام اور مسلمانوں کو جس چیز کی ضرورت ہے، مسلمانوں کو مسائل سے نکالنے کے لئے امام خمینی نے راہ حل دیا ایک اعتماد دیا، بیداری اسلامی کی تمام تحریکیں آپ کے تفکرات سے وابستہ ہیں، آپ نے اسلام پسندی کا جذبہ پیدا کیا، امام خمینی کا ایمان ایک ایسا جذبہ ہے جو ہم کو اپنی طرف جذب کرتا ہے۔


 


وہ کیا وجوہات تھیں جن کی وجہ سے ایرانی قوم نے امام  رحمۃ اللہ علیہ پر بھروسہ کیا اور امام ر رحمۃ اللہ علیہ شاہ کو ملک سے نکالنے میں کامیاب ہوے؟


یہ ایرانی قوم کا پلس پوانٹ ہے کہ ان کے یہاں مرجعیت اور ولایت پائی جاتی ہے، اور جب انسان ظلم دیکھتا ہے تو اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس قوم نے دیکھ لیا تھا کہ آپ ہی ان  کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں، امام خمینی صرف ایران کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ پورے عالم اسلام بلکہ انسانیت کے نمائندے تھے۔


 


آپ کی آئر گنائزیشن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر کو کس حد تک گسترش دے رہی ہے؟


امام رہ کی فکر ہی اور ان کی طرح زندگی ہی ہمارے لئے نمونہ عمل ہماری پوری کوشش رہتی ہے ہم اپنے سارے پروگراموں میں اپنے قائد کے اصولوں پر عمل کریں اور لوگوں کو اپنے قائد اور راہنما کی فکر سے آشنا کریں اور اس کے لئے ہم ہر پروگرام میں امام کے بارے میں لوگوں کو بتاتے ہیں ان کے متعلق تقاریر یا مقالہ لکھواتے ہیں۔


 


پاکستان کی خواتین کس حد تک امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے متاثر ہیں؟


امام رہ کو ہمیشہ خواتین سے بہت توقعات رہی ہیں اس لئے کے عورت اپنے بچے کی پہلی درسگاہ ہے اور یہیں سے ہر بچہ پہلا کلمہ سیکھتا ہے امام رہ نے بھی یہ کیا تھا کے میرے فوجی ماوں کی کوکوں میں پل رہے ہیں لیکن پاکستان میں امام رہ کی شخصیت کے حوالے سے زیادہ کام نہیں ہوا پھر بھی الحمد للہ شیعہ خواتین امام رہ کی فکر سے متاثر ہیں اور انکو اپنا قائد اور راہنما مانتی ہیں۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ  نےجو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا تھا آپ کی آئرگنائزیشن کس حد تک اس پر عمل کرتی ہے؟


اس زمانہ میں اتحاد بین المسلمین بہت ضروری ہے امام خمینی رہ اپنی اسی فکر کی وجہ تمام قوموں کے درمیان ایک محبوب شخصیت ہیں اور انھیں سب کو متحد کر کے اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا ہم لوگ بھی پروگراموں میں ہر فقہ کی مہم شخصیات کو دعوت  دیت ہیں اور کوشش رہتی کسی بھی مکتب فکر کی دلشکنی نہ ہو۔