ڈاکٹر صالحی امیری:

صحیفہ امام سے مہذب انسان کی تربیت ممکن ہوئی

میں، صحیفہ امام میں ثقافت کے کلیدی مفاہیم کی تلاش میں تھا اور آخرکار مہذب انسان کی تعمیر کے راز تک پہنچ گیا۔

ID: 45637 | Date: 2016/11/06

میں، صحیفہ امام میں ثقافت کے کلیدی مفاہیم کی تلاش میں تھا اور آخرکار مہذب انسان کی تعمیر کے راز تک پہنچ گیا۔


وزیر ثقافت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میں نے اپنی ذاتی دلچسپی کی بنا پر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے ثقافتی خیالات سے پوری طرح بہرہ مند ہونے کی کوشش کی ہے، وزیر نے کہا: میں ایک طویل مدت سے صحیفہ امام میں ثقافت کے کلیدی معانی اور مفاہیم کی تلاش میں تھا اور آخرکار مہذب انسان کی تعمیر کے راز تک پہنچ گیا، یعنی انسان کی ثقافتی لحاظ سے تعمیر اور تربیت ہوجائے تو اچھا معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔


جماران کے مطابق، سید رضا صالحی امیری نے امام خمینی کے حرم مطہر میں حجت ‌الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی سے ملاقات کے دوران کہا: ہم ایک بار پھر اعلا اخلاقی اقدار، انسانی اصول، شرافت، معرفت اور ان تمام خوبیوں سے اپنے عہد کی تجدید کرنے یہاں آئے ہیں جو امام خمینی کی عظیم اور روحانی قیادت میں اور انقلاب اسلامی کے سائے میں، ہمیں دستیاب ہوئی ہیں۔



میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ امام کے فقدان کے باوجود ایک ایسی شخصیت ہمارے درمیان موجود ہے جس کے وجود میں روح امام کے جلوے نظر آتے ہیں جس کو دوران ملاقات باقاعدہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ امام کی معنویت اب بھی ہمارے سماج میں بدستور باقی ہے۔


انہوں نے مزید کہا: امام خمینی علیہ الرحمہ کا صالح جانشین، امام کے مقاصد کو صداقت اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم رہبر انقلاب کی گفتگو کے سائے تلے زندگی گزارنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔


صالحی امیری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: آج، کئی دہائیوں کے بعد ہم معاشرے کی صورت حال کا پھر سے ایک مرتبہ جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہےکہ معاشرے اور سماج کی بنیادی مشکل، اخلاق کا فقدان ہے اس لئے ہمیں سماج کے اخلاقی پہلو پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس نہج پر چلنے کی ضرورت ہے جس کو حضرت روح اللہ امام خمینی اور رہبر انقلاب نے ہمارے لئے واضح کیا ہے۔


انہوں نے آخر میں تقریب میں حاضر ثقافتی عملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس بڑے مجموعہ کے ساتھ، آج ہم نے ایک بار پھر اپنے امام کے ساتھ تجدید عہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امام کے زرین افکار برقرار رکھا جاسکے۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ