"عشق و تلاش" اور" اخلاقی اصولی پرمبنی حکومت" نامی دو کتابوں کی تقریب رونمائی:

غیر اخلاقی معاشرہ، سعادت سے ہمکنار نہیں ہوسکتا

یادوں کے رہ گزر سے آئندہ آنے والی نسلیں، تاریخ کی تحریری دستاویزات پر دسترسی حاصل کرسکتی ہیں۔

ID: 45609 | Date: 2016/11/02

یادوں کے رہ گزر سے آئندہ آنے والی نسلیں، تاریخ کی تحریری دستاویزات پر دسترسی حاصل کرسکتی ہیں۔


"عشق و تلاش" اور" اخلاقی اصول پرمبنی حکومت" کے عنوان سے رونما ہونے والی دو نئی کتابوں کی تقریب رونمائی اور اسلامی انسائیکلوپیڈیا میں امام خمینی سے متعلق شائع شدہ تین مضامین کی تکریم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں یادگار امام سمیت بہت سی سیاسی، ثقافتی اور حوزوی شخصیات نے شرکت کی۔


جماران کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے تقریب سے خطاب کے دوران، حجت الاسلام والمسلمین حجتی کرمانی کی یادوں پرمشتمل کتاب «عشق و تلاش» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام نے جس حکومت کی بنیاد رکھی ہے وہ «عشق» اور «تلاش» پرمبنی ہے اور انہی دو عناصر کے سائے میں اس حکومت کی بقاء اور استمرار ممکن ہے۔


یادگار امام نے فرمایا: درد دین، استقلال، آزادی، ملک کے تابناک مستقبل اور لوگوں کی سعادت کے نمونے، مصنف کی اس کتاب میں چھلکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔


انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالکریم بی آزار شیرازی کی کتاب " اخلاقی اصول پرمبنی حکومت" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارا حال اور مستقبل اچھے اخلاق سے وابستہ ہے اسی لئے اچھا اخلاق ہی ہمارا تشخص ہے، اخلاق سے عاری معاشرہ تمامتر سہولتوں کے باوجود ہرگز سعادت سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔


انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے " یادوں " کو تاریخ کا ایک اہم حصہ قرار دیا اور کہا: یادوں کے رہ گزر سے آئندہ آنے والی نسلیں، یادوں میں موجود مخفی اسرار سے آگاہ ہونے کے ساتھ تاریخ کی تحریری معلومات اور دستاویزات پر بھی دسترسی حاصل کرسکتی ہیں۔ اسی لئے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کی جانب سے ایک شعبے کو یادوں کے البم سے مختص کردیا گیا ہے۔


انہوں نے امام خمینی سے متعلق ڈاکٹر احمد پاکتچی، ڈاکٹر حاج منوچهری اور ڈاکٹر حامد انصاری کے اسلامی انسائیکلوپیڈیا میں شایع شدہ مضامین کی تعریف اور قدردانی کی۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ