شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

ID: 45021 | Date: 2016/09/01

شیعہ آنحضور(ص) کی زندگی میں ان کے پیروکار تھے اور ان کے رحلت کے بعد، حضرت علی علیہ السلام اور ان کی اولاد کے پیروکار بن گئے اور ان ہی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کا وارث اور برحق خلیفہ مانتے ہیں اور اہل سنت خود منتخب کردہ خلفا کو خلیفہ رسول(ص) مانتے ہیں۔


شیعہ حضرت رسول اکرم(ص) کے برگزیدہ اصحاب کو مانتے ہیں لیکن ان کےلئے حق خلافت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور اس پر ان کے پاس براہین قاطع ہیں کہ خلافت انتخابی اور شورائی نہیں ہے بلکہ نبوت و رسالت کے سلسلے کی کڑی ہے جس طرح نبی(ص) کا انتخاب، اللہ کے ہاتھ میں ہے اسی طرح جانشین نبی کا انتخاب بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، لہذا شیعہ بارہ اماموں کو منصوص من اللہ مانتے ہیں اور یہ کہ نبی اکرم(ص) نے خدا کے حکم سے ائمہ اثنا عشر کو نام بنام، پہچنوادیا تھا کہ میرا پہلا خلیفہ، علی بن ابی طالب اور بارہواں، "مہدی" ہوگا۔


 


منبع: مہدی مشن ویب