سید علوی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات نے خبر دی:

دہشت گرد داعش کا اہم ترین نیٹ ورک تباہ

امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ہوشیاری سے، مرکزی نیٹ ورک کے افراد گرفتار اور داعشی نیٹ ورک، پاش پاش اور تباہ۔

ID: 44867 | Date: 2016/08/17

امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ہوشیاری سے، مرکزی نیٹ ورک کے افراد گرفتار اور داعشی نیٹ ورک، پاش پاش اور تباہ۔


کرسی امام خمینی(رح) جامعۃ النجف اسکردو کی تقریب میں عالم اہل حدیث جناب مولانا عبد القادر رحمانی نے کہا: امام خمینی ؒ نے عالمی سطح پر اسلام کا پیغامِ امن اور عالم اسلام کی سطح پر پیغام اخوت دے کر امت مسلمہ پر عظیم احسان کیا ہے۔


انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمیں امام خمینی ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعماری طاقتوں کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے۔


۔ ۔ ۔ ۔ ۔


جماران کے مطابق، سید محمود علوی نے کہا: اللہ تعالی کے فضل و کرم، حضرت ولیعصر (عج) کی خاص توجہ و عنایت، عشرہ کرامت کی میمونت اور میلاد امام علی بن موسی الرضا (ع) کی خیر و برکت کی بدولت، اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ اینٹلیجنس [سربازان گمنام امام زمانہ (عج)] کے ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے، برآمداتی منحوس اور ناپاک دہشت گرد داعش کا ایک مرکزی نیٹ ورک کے افراد، ملک کے مغربی حصہ میں، علاقہ کے قائدین کی مدد سے شناسائی اور ہر قسم کے اقدام سے پہلے امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کی ہوشیاری، پلیس اور انتظامیہ نیز سیکورٹی فورسز کی ہماہنگی سے، گرفتار اور داعشی نیٹ ورک، پاش پاش اور تباہ کیا گیا؛ الحمدللہ۔


انھوں نے خبرنگاروں کے سامنے مزید کہا: دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کا مقصد اجتماعی مراکز اور ملک کے مذہبی شہروں کو اپنی منحوس کارروائیوں کا نشانہ بنانا تھا۔ اسلحہ سے لیس اس ٹروریسٹی گروہ کا ہدف تھا کہ ایک وسیع اور منظم پروگرام کے تحت، ملک کے اہم اور حساس مراکز پر بہ یک وقت، دہشت گردانہ اور خطرناک کارروائیاں کرنا تھا۔


آپریشن کے دوراں کئی داعشی عناصر ہلاک، چند افراد گرفتار اور بھاری مقدار میں خودکش جیکیٹز، باررود، تخریبی اور آتش زا مواد، کئی اسلحے، دستی بمپ اور آپس میں رابطہ کرنے کے کئی جدید آلات برآمد اور ضبط کئے گئے۔  


ڈاکٹر علوی نے کہا: مذکورہ ٹیم پر کاری ضرب لگانے میں، ملک کے مغربی علاقوں میں روہنے والے جانثار اور شہید پرور عوام کا اہم اور موثر کردار تھا۔



آخر میں وزیر اطلاعات نے اشارہ کیا: ایک بار پھر انتظامیہ، سیکورٹی اور عسکری اداروں کی آپس کی ہمدلی، ہمراہی اور ہماہنگی نے نظام اسلامی کے قسم خوردہ دشمنوں کے منحوس اور خبیث اہداف اور عزائم کو خاک میں ملایا۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ