صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی:

رہبر کی قیادت میں متحد، حرکت کرنے کی ضرورت

صدر مملکت: ہمیں متحد ہوکر رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں حرکت کرنے کی ضرورت ہے۔

ID: 44815 | Date: 2016/08/01

صدر مملکت: ہمیں متحد ہوکر رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں حرکت کرنے کی ضرورت ہے۔


جماران رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے مزار امام خمینی میں ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ کی تعداد میں حاضر ذاکروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کے دوران کہا: امام خمینی نے سب بڑے مقبول عوامی انقلاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور دنیا کو حیران کردیا، جس نے ایران سمیت، خطے اور پوری دنیا میں گہرے اثرات چھوڑے۔


انہوں نے کہا: انقلاب کا پیغام، آزادی، استقلال اور دین و مذہب پر یقین ہے۔ دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات میں انقلاب کی کامیابی کے بعد کہیں کوئی بلیٹ بکس نظر نہیں آتا، دنیا میں رونما ہونے والے انقلاب میں انقلاب کے بعد جبر و تشدد کے ذریعے عوامی انقلاب کو ہر طرح کچلنے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اسلامی انقلاب وہ واحد انقلاب ہے جس میں امام خمینی نے بلیٹ بکس عوام کے سپرد کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد کیا۔ امام خمینی نے  انقلاب کےلئے جو راستہ مقرر کیا تھا اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں لائی اور بہت سی مشکلات اور مسائل کے باوجود امام نے ملک میں کسی ہنگامی حالت کا نفاذ نہیں کیا جو امام کے اطمینان اور قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اعلی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں اس عظیم میراث کی حفاظت کرنا ضروری ہے، کہا: ملت ایران نے امام خمینی کی قیادت میں، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران، سپاہ پاسداران، رضاکار فورسز، مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مدد سے بے مثال دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی طاقتیں صدام کی پشت پناہی کر رہی تھی اور ایرانی قوم نے امام خمینی کی قیادت میں، عشق اہل بیت علیہم السلام کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں یہ ثابت کردیا ہےکہ با مقصد انسان ہر قسم کے اسلحے پر غالب آسکتا ہے۔


صدر محترم نے 2014 اور 2015 میں رہبر معظم انقلاب کی رہبری اور قیادت میں سیاسی طاقت کی نمایش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں متحد ہوکر رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں حرکت کرنے کی ضرورت ہے۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ