رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع "یوم القدس" کے موقع پر:

امام خمینی(رح) اور یوم القدس کی حقیقت

یوم القدس منانے، نعرے لگانے، لوگوں کے اجتماعات کرنے اور باتیں کرنے کا کیا فائدہ؟

ID: 44526 | Date: 2016/07/01

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ’’عالمی یوم القدس‘‘ قرار دینا، امام خمینی کے عالمانہ اقدام کا ایک نمونہ ہے۔


یوم القدس منانے، نعرے لگانے، لوگوں کے اجتماعات کرنے اور باتیں کرنے کا کیا فائدہ؟


اگر مسلمانوں کی ہمت اور کوشش سے اسلامی ممالک میں، استکباری قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کے سیاسی اور تبلیغاتی مواضع کا رنگ پھیکا پڑجائے تو اسلامی قوموں کے اتحاد اور بیت المقدس کی آزادی کےلئے مسلمانوں کی طاقت کو جوش و خروش دلانے میں "عالمی یوم القدس" بہت عمدہ اور اصلی کردار ادا کرسکتا ہے۔


یوم القدس کے بارے میں منتخب کلمات، امام خمینی(رح) کے کلام سے:


۱/۔ یوم القدس، ایک اسلامی دن ہے اور یہ ایک عام اسلامی رضاکارانہ دن ہے۔


۲/۔ یوم القدس، ایک عالمی دن ہے ... مستکبرین کے ساتھ مستضعفین کے مقابلے کا دن ہے۔


۳/۔ یوم القدس، منافق اور فرض شناس کے درمیان فرق ظاہر ہوجانے کا دن ہے۔


۴/۔ یوم القدس، مستضعف قوموں کی تقدیر کا فیصلہ ہونے کا دن ہے۔


۵/۔ یوم القدس، بڑی طاقتوں کے سازشیوں کو اپنی حقیقت معلوم ہونے کا دن ہے۔


۶/۔ یوم القدس، قدس اور لبنانی بھائیوں کو ان سختیوں سے چھٹکارا ملنا کا دن ہے۔


۷/۔ یوم القدس، معاشروں کو قیام کرنا اور بڑی طاقتوں کو الٹی میٹم دینے کا دن ہے۔


۸/۔ یوم القدس، ایسا دن ہےکہ اسرائیل اور اس کے آقاوؤں کو معلوم ہوگا کہ اب ان کا راج نہیں چلےگا۔


۹/۔ یوم القدس، تمام اسلامی ممالک میں اجنبی آلہ کار حاکموں کو معزول کرنے کا دن ہے۔


۱۰/۔ یوم القدس، شیاطین اور بڑی طاقتوں کی آرزوؤں کو نابود کردینے کا دن ہے۔


۱۱/۔ یوم القدس، یوم اسلام ہے۔


۱۲/۔ یوم القدس، اسلام کو زندہ اور اسلامی ممالک میں اسلام نافذ ہونے کا دن ہے۔


۱۳/۔ یوم القدس، شیطانی طاقتوں کا دغلہ بازی، فاش ہونے کا دن ہے۔


۱۴/۔ یوم القدس، اسلام کی حیات کا دن ہے، ہر جگہ اسلام کو آگے بڑھنا چاہیے۔


۱۵/۔ یوم القدس، "اے مسلمانو! پوری دنیا میں ترقی کیلئے آگے بڑھو" اعلان کرنے کا دن ہے۔


۱۶/۔ یوم القدس، صرف فلسطین کا نہیں، اسلام اور اسلامی حکومت کا دن ہے۔


۱۷/۔ یوم القدس، یوم اسلام اور یوم رسول اکرم ﷺ سمجھتا ہوں۔


۱۸/۔ یوم القدس، اسلام و مسلمین کو پوری قوت کے ساتھ، انزوا اور پسماندگی سے نکلنے کا دن ہے۔


۱۹/۔ یوم القدس، مستضعف اقوام اپنی خائن حکومتوں کو الٹی میٹم دینے کا دن ہے۔


۲۰/۔ یوم القدس، بین الاقوامی سازش کار اور فرض شناس لوگ اور حکومتوں کے پہچان کا دن ہے۔


۲۱/۔ یوم القدس، حق و باطل کی پہچان، نیز حق و باطل کی جدائی کا دن ہے۔


۲۲/۔ یوم القدس، مجھے امید ہےکہ مسلمان اس روز کو عظیم روز شمار کریں گے۔


۲۳/۔ یوم القدس، مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، مردہ باد روس کا دن ہے۔


۲۴/۔ یوم القدس، تمام اسلامی حکومتیں اور تمام قومیں، اسلامی ممالک کی خاطر فریاد بلند کرنے کا دن ہے۔


۲۵/۔ یوم القدس، "شہر ﷲ الاعظم" (رمضان المبارک) کے آخری دنوں میں بڑے شیاطین کی غلامی سے رہائی کا دن ہے۔


۲۶/۔ یوم القدس، دنیا کے تمام مسلمانوں، بلکہ مستضعفین کا دن ہے۔


خداوند تبارک وتعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اسلام کو دنیا کے تمام طبقوں پر غلبہ دے۔


تمام مستکبروں پر مستضعفین کو غلبہ دے۔


فلسطین، جنوبی لبنان اور لبنان، بلکہ دنیا کے گوشے گوشے میں ہمارے بھائیوں کو مستکبرین اور لٹیروں سے نجات دے۔


والسلام علیٰ رسول ﷲ وعلیٰ ائمۃ المسلمین


 


حوالہ: فلسطین، ص۱۳۰؛ (صحیفہ امام، ج۹، ص۲۷۶) سے اقتباس اور تنظیم