آیت الله هاشمی رفسنجانی:

امام خمینی تاریخ بشریت کا گلدستہ

آیت‌الله هاشمی رفسنجانی نے امام خمینی کو بےنظیر تاریخی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں انبیاء اور اولیاء کے بعد تاریخ بشریت کا گلدستہ قرار دیا۔

ID: 44370 | Date: 2016/06/14

آیت ‌الله هاشمی رفسنجانی نے طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران، نوجوانوں اور طالب علموں کو مستقبل ساز قرار دیتے ہوئے نوجوان طبقے کی ترقی اور آگاہی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا: ہمیں آج کے نوجوان طبقے پر پورا اعتماد ہے۔ وہ ہم سے زیادہ بہتر طور پر ملکی امور کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


 تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین نے ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں کہ «جو لوگ پہلوی حکومت کے خلاف امام خمینی کے قیام کو پسند نہیں کرتے تھے، آج وہی لوگ اپنے آپ کو فکری میدان کے شہسوار سمجھتے ہیں؟!!» کہا: سچ تو یہ ہےکہ ایسے لوگ جو چھوٹی سی جماعت پر مشتمل ہیں، ہرگز فکری میدان کے مالک نہیں ہیں۔


جماران کے مطابق، آیت‌الله هاشمی رفسنجانی نے امام خمینی کو بےنظیر تاریخی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں انبیاء اور اولیاء کے بعد تاریخ بشریت کا گلدستہ قرار دیا اور کہا: امام خمینی دلیر رہبر، وقت شناس مجتھد، واقعی عارف اور زمانے کے حالات سے واقف بلند پایہ فقیہ تھے اور اللہ کی جانب سے عطا کردہ ذہانت کی بناپر تمام مسائل سے واقف تھے اور قرآن کریم کی روشنی میں خاص لوگوں کےلئے بیان کئے گئے فضائل کا مرقع تھے۔


مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے حوزہ علمیہ کی تاریخی بحالی اور آیت اللہ بروجردی کے حوزہ علمیہ قم میں لانے میں امام خمینی کے کردار، نیز اس ضمن میں امام خمینی سے دوسروں کے بغض و عداوت پر مبنی رویے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہٹ دھرمی پر قائم اس مختصر سی جماعت کے مقابلے میں امام کے حلقہ درس میں ان سے ﻭﺍﻟﮩﺎﻧﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﻋﺸﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ بہت سے شاگرد موجود تھے اور جلا وطنی کے تمام 15 سالوں میں وہ امام کے افکار اور راستے پر گامزن رہے اور اسی کے نتیجے میں آج ہم دیکھتے ہیں کہ پوری دنیا میں امام کے افکار اور پیروکاروں کا وجود پایا جاتا ہے۔ 


آیت ‌الله ہاشمی رفسنجانی نے عوامی طاقت پر بھروسے کو امام کے افکار کی بارز مثالوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: خوشی کی بات ہےکہ ایرانی معاشرہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ جو انقلاب کے آغاز میں پایا جاتا تھا، امام خمینی کا دفاع اور انقلاب اسلامی کے فروغ کےلئے جد وجہد کر رہا ہے اور آپ جیسے طلباء کی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی  ہےکہ ایران کی بہت سی نسلیں امام خمینی کی شخصیت سے واقف ہیں۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ