"ثانی زہراء"،"عقیلہ بنی ہاشم" حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی رحلت پر عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ID: 43740 | Date: 2016/04/23
جناب زینب، بھائی کی محبت سے قطع نظر اسلامی اقدار کی حفاظت اور اموی انحراف سے اسلام کی نجات کے لئے امام حسین علیہ السلام سے ساتھ ہوئی تھیں کیونکہ آپ کاپورا وجود عشق حق اور عشق اسلام سے سرشار تھا۔


جناب زینب نے واقعۂ کربلا میں اپنی بے مثال شرکت کے ذریعے تاریخ بشریت میں حق کی سربلندی کے لڑے جانے والی سب سے عظیم جنگ اور جہاد و سرفروشی کے سب سے بڑے معرکہ کربلا کے انقلاب کو رہتی دنیا کے لئےجاوداں بنادیا۔


جناب زینب نے اپنے خطبوں کے ذریعے اموی حکام کی ظالمانہ ماہیت برملا کر کے ابتدائی مراحل میں ہی نواسۂ رسول کے قاتلوں کی مہم کو ناکام و نامراد کردیا۔


بحکم اللہ مسلمانوں کا قبلہ بیت المقدس سے مکہ معظمہ کی طرف بدل گیا۔ (2هـ.ق)،


امام خمینی کا اولین انٹرویو، نجف اشرف میں لومونڈ صحافی کے ساتھ۔ (1357 هـ.ش)