جماران کی رپورٹ کے مطابق:

امام خمینی کے تمام وصیت ناموں پرمشتمل کتاب کی اشاعت

پانچھویں فصل، امام خمینی کے ان وصیت ناموں پرمشتمل ہے جو انہوں نے اپنے دونوں فرزندوں شہید مصطفی خمینی اور سید احمد خمینی کے نام تحریر کئے ہیں۔

ID: 43696 | Date: 2016/04/15

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے وصیت ناموں پرمشتمل کتاب "ہوائے وصال" محمد رجایی نژاد کی قلم فرسائی کے نتیجے میں عروج پبلشر کی ہمت سے منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس کتاب میں وصیت ناموں کی وضاحت کے ساتھ احکام وصیت اور وصیت نگاری کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔


مصنف نے کتاب کی پہلی فصل میں جو کلیات پرمشتمل ہے، وصیت کی تعریف اور اس کے اقسام کے علاوہ شرعی اور اخلاقی وصیت ناموں کو امام خمینی کے نقطہ نظر سے واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔


کتاب کی دوسری فصل، جو انقلاب اسلامی کی کامیابی سے قبل جاری ہونے والے وصیت ناموں پر بھی مشتمل ہے، میں امام خمینی کی جانب سے جنوری 1953 کو لکھے گئے شرعی وصیت ناموں (ذاتی اور قانونی) کو بیان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ امام کے فرزند آغا سید مصطفی خمینی کی شہادت کے بعد لکھے گئے وصیت ناموں کا تذکرہ بھی اسی فصل کا حصہ ہے، وصی کے تعین کا طریقہ، وجوہات شرعی سے متعلق وصیت کو بھی اسی فصل میں بیان کیا گیا ہے۔


کتاب کا دوسرا حصہ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد جاری کئے گئے وصیت ناموں پرمشتمل ہے، ماضی میں جاری کئے گئے وصیت ناموں کی جنوری 1980 کو  منسوخی، 1983 کو منظر عام پر آنے والا امام خمینی کا سیاسی الہی وصیت نامہ نیز اس کی وضاحت میں بیان شدہ مطالب کو کتاب کے دوسرے حصے میں بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کے اسی حصے میں وصیت نامے کی تبدیلی کے موقع پر دیئے گئے امام خمینی کے بیانات پرمشتمل متن کا بھی تذکرہ ملتا ہے۔


کتاب کا تیسرا حصہ، امام خمینی کے وصیت ناموں سے حاصل ہونے والے اسباق پرمشتمل ہے جس کا عنوان "امام خمینی کے وصیت ناموں سے حاصل ہونے والے اسباق" ہے، اس عنوان کے تحت ان تمام وصیت ناموں کے مشترکات کے ساتھ مصنف کی نظر میں ان تمام وصیت ناموں سے حاصل ہونے اخلاقی، عرفانی، سیاسی اور سماجی اسباق کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔


کتاب کی چوتھی فصل میں امام خمینی کی فقہی کتب اور امام سے کئے گئے استفتاءات کی روشنی میں وصیت کے احکام اور وصیت نامہ لکھنے کے طریقہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔


کتاب کی پانچھویں فصل، امام خمینی کے ان وصیت ناموں پرمشتمل ہے جو انہوں نے اپنے دونوں فرزندوں شہید مصطفی خمینی اور سید احمد خمینی کے نام تحریر کئے ہیں۔


 


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ