کل یوم عاشورا، کل ارض کربلا کے مصداق:

شہدائے مدافعین حرم کی تین اہم خصوصیات: رہبر انقلاب

آیت اللہ خامنہ ای: آپ کے شہداء اور آپ اہل خانہ؛ ان کے ماں باپ اور ان کی اولاد، تمام ملت ایران کی گردن پر حق رکھتے ہیں۔

ID: 43453 | Date: 2016/03/10

رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ خامنہ ای ڈاٹ آئی آر نے شہدائے مدافعین حرم کے اہل خانہ کے ساتھ ہوئی آپ کی ملاقات کی رپورٹ شائع کی ہے۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہدائے مدافعین حرم کے اہل خانہ سے فرمایا:


حقیقت میں آپ کے شہداء اور آپ اہل خانہ؛ ان کے ماں باپ اور ان کی اولاد، تمام ملت ایران کی گردن پر حق رکھتے ہیں۔ ان شہیدوں کی کچھ خصوصیات ہیں؛


ایک یہ ہے کہ انہوں نے عراق و شام میں حرم اہل بیت (علیہم السلام) کا دفاع کیا ہے اور اسی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔


حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا:


آپ کے ان شہداء کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے وہاں (شام) جا کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے، اگر یہ وہاں جا کر جنگ نہیں کریں گے تو دشمن ملک کے اندر گھس جائے گا۔۔۔ اگر ان کو وہاں نہیں روکا جائے گا تو ہمیں کرمانشاہ، ہمدان اور دوسرے علاقوں میں ان کے ساتھ جنگ کرنا پڑے گی۔ در حقیقت یہ ہمارے شہداء ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو ملک کے دفاع، ملت، دین اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی راہ میں نثار کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: تیسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے عالم غربت میں شہادت پائی ہے۔ یہ ایک بڑی خصوصیت ہے۔ اور یہ خداوند عالم کی بارگاہ میں نظر انداز نہیں ہوگی۔


قائد اعظم رہبر عظیم الشان انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا:


"حسین علیہ السلام مظلوم کو چاہنے والوں کےلئے باطل کے مقابل اقدام کرنے کےلئے ہر دن عاشور اور ہر زمین، کربلا ہے''۔



ماخذ: http://tvshia.com/urdu