آیت اللہ سید حسن خمینی:

امام خمینی اور عوام دونوں 12 بہمن کے بہادر ہیں

امام خمینی: عوام نے مجھے اپنا سچا خدمتگزار پایا کیوںکہ انھوں نے اپنا خادم کو پالیا تھا اس لئے اپنے بیٹے کو اقبال دیکھایا۔

ID: 43282 | Date: 2016/02/22

ایام اللہ عشرہ فجر کی مناسبت سے، صدر حسن روحانی اور اعضائے کابینہ، بانی جمہوری اسلامی ایران کے حرم مطہر میں حاضر ہوئے اور امام خمینی(رح) سے تجدید میثاق کی۔ تقریب میں آیت اللہ حسن خمینی نے اعضائے کابینہ کو مبارک پیش کرتے ہوئے اظہار فرمایا:


جہاں سے ہم  اپنے سختیوں اور پریشانیوں کے خاتمے کے دن گزار رہے ہیں، میں بہت خوش ہوں۔


آپ نے مزید فرمایا: اس بات کو نیک فال و شگون سے لیتا ہوں کہ اس موجودہ حکومت نے عظیم عزم، ہمت اور انتہائی سعی و کوشش سے عوام کی پریشانیوں کے مقدمات کو ہٹانے میں کامیاب  ہوئی۔


آپ نے بیان کیا: امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور عوام دونوں سنہ 57 کے 12 بہمن (یکم فروری 1979) کے بہادر ہیں۔ آپ نے یادآوری کی کہ ایک دن امام(رح) سے پوچھا گیا: عوام کے پاس، آپ کی محبوبیت کا راز کیا ہے؟


آپ نے جواب میں فرمایا: عوام نے مجھے اپنا سچا خدمتگزار پایا کیوںکہ انھوں نے اپنا خادم کو پالیا تھا اس لئے اپنے بیٹے کو اقبال دیکھایا۔


آپ نے مزید فرمایا: عوام کو جہاں بھی صداقت نظر آئے اقبال کرتے ہیں اور جدھر بھی عوام اقبال کرے قوم کے عزم و ارادہ کے طوفان میں اتنی طاقت ہے کہ اپنے سامنے موجود مضبوط ترین ڈیم کو توڑ ڈالے۔


آیت اللہ حسن خمینی نے آخر میں، آنے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی:


آنے والے انتخابات ایک مبارک حکمت عملی ہو تاکہ ایک بار پھر عوام کے حضور کا باعث بنے اور ہم انتخابات پر بھروسہ کرتے ہوئے اچھے دنوں کی توقع کریں۔


انشاء اللہ سالوں سال ایسے مبارک دنوں کا جشن منائیں۔


 


حریم امام: ش205، ص4