جمہوری اسلامی ایران کے صدر حسن روحانی:

اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں اور یہ سر بلندی اور کامیابی آپ سب کو مبارک ہو

ایران کے غیرتمند امت پر سلام و درود ’’ سلام علیکم بماصبرتم ‘‘

ID: 42869 | Date: 2016/01/19

جمہوری اسلامی ایران کے صدر حسن روحانی:


جوہری معاہدہ پر توافق اور مشترکہ جامع حکمت عملی پروگرام (برجام) جاری ہونے کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم سے ایک بیان میں خطاب کیا:


 بسم الله  الرحمن الرحیم


ایران کی رشید اور دلیر قوم، آج برجام (مشترکہ جوہری حکمت عملی پروگرام) سرانجام اور مقبول نتیجے پر پہنچا۔  


اس عظیم نعمت پر، ہم پر منتیں رکھنے والی ذات اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں اور آپ صبور قوم کی عظمت کے سامنے سر تعظیم خم کرتا ہوں۔


یہ سر بلندی اور کامیابی آپ سب کو مبارک ہو۔


. . .  آج مشترکہ جوہری حکمت عملی کے پروگرام کا با قاعدہ اجرا سے، ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پورا امن ہونا، پوری دنیا کےلئے ثابت ہوگیا؛ ایران کے خلاف تمام ظالمانہ قراردادیں، منسوخ ہوگئی؛ اقتصادی بائیکاٹ کی لمبی جھوٹی کہانیاں ختم ہوگئی، ایران کا جوہری حقوق مکمل طور پر مستحکم اور تثبیت ہوگئی اور ایران کا اقتصاد و معشیت عالمی اقتصاد کی شاہراہ پر آ گیا۔


ہم ذات حق کی فضل و کرم اور اللہ تعالٰی کی نصرت اور حضرت ولی عصر (ارواحنا لہ الفدأ) کی توجھات اور جوہری ہتھیار کی حرمت پر مبنی مقام معظم رہبری کے فتوے سے استناد اور ملت کی رائے پر بھروسہ کرتے ہوئے ۲۴خرداد ۱۳۹۳ (14 جون 2014) کو اپنے ڈپلومیٹز کی ہوشیاری اور ایٹمی سائنس دانوں کی دانشمندی اور مہارت سے ایک پیچیدہ اور انتہائی ہاہرانہ مذاکرت میں عزت، سربلندی اور اقتدار کے ساتھ پوری دنیا والوں کے سامنے اچھی اور معقول  موافقت تک پہنچیں ۔ ۔ ۔


میں ایرانی ملت، مقام معظم رہبری، عظیم مراجع تقلید، گذشتہ حکومتوں، ملک کے ڈیپلماسی، تعلقات اور  روابط  اور قانون سازی کے ادارے سے انتہائی قدردانی کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی درگاہ میں سجدۂ شکر بجا لاتا ہوں، اور ساتھ ہی ایرانی عوام کی حیات میں، اس تاریخی گھڑی کو تمام شہدا، خاص کر ایران کے جوہری شہدا کے حضور مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنھوں نے ہمیں سیکھایا، جد و جہد، مجاہدت اور صبر کا پھل عزت، سربلندی اور افتخار ہے ۔ ۔ ۔


ایران کے غیرتمند امت پر سلام و درود  ’’ سلام علیکم بماصبرتم ‘‘


 حسن روحانی  ۔ صدر جمہوری اسلامی ایران




ماخذ: http://www.president.ir/fa/