نماز صبح کےلئے گھر کے افراد، خاص کر بچوں کو، بیدار کرنا واجب ہے؟

ID: 42834 | Date: 2016/01/16

امام خمینی(رح) کی عرفانی نگاہ میں "نمــاز کو مرتبہ جامعیت حاصل ہے اور عبادات میں، نماز کا مقام ومنزلت، انسان کامل کا مقام ہے اور اسم اعظم کی منزلت بلکہ خود، اسم اعظم ہے"۔


آداب نماز، امام خمینی(رح)، ص9۔


حضرت امام خمینی(رح) توضیح المسائل میں مرقوم فرماتے ہیں:


"جو نمـــاز کو ناچیز اور سبک شمار کرے، اس شخص کی طرح ہے جو نماز ہی نہیں پڑھتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ فرماتے ہیں: "جو نمــاز کےلئے اہمیت قائل نہ ہو اور اس کو ناچیز شمار کرےگا، اخروی عذاب کا مستحق ہے"۔


اب سوال کے حوالے سے، کتاب استفتاءات (امام خمینی(رح))، ج۱،ص۱۳۳ میں اس طرح پڑھنے کو ملتا ہے:


س۲۵: نمــاز صبح کےلئے ہم گھر کے افراد کو کس طرح (اور شرعی رویے سے) اٹھا سکتے ہیں؟


ج: چنانچہ گھر والوں کو بیدار نہ کرنا، نمـاز کو سبک اور بے اہمیت قرار دینے سے مترادف ہوجائے تو انہیں بیدار کرنا، لازمی ہے۔


 


ماخذ: امام خمینی(رح) پورٹل ویب سائٹ