آل سعود کی جاہلیت کا دور (2):

امام خمینی(رح): آل سعود، اسلام اور قرآن کی سرنگونی کےلئے قرآن پاک چھاپتا ہے

آج تک میں نے ایک درباری وھابی مولوی عالم و روحانی کو نہیں دیکھا جو ظلم، شرک اور کفر، خاص کر تجاوز کرنے والے سوویت یونین اور دنیا والوں کا خون پینے والا آمریکا کے سامنے مقابلہ کیلئے کھڑا ہوا ہو؛

ID: 42813 | Date: 2016/01/12

جمہوری اسلامی کے مقدس نظام کے بانی حضرت امام خمینی(رح)، وھابیت کا طرح طرح کے خوبصورت قرآن شریف چھپوانا اور مختلف ممالک کےلئے ارسال کرنے کا مقصد اور غرض، مسلمانوں کو دھوکہ دینا اور قرآن کریم کو میدان سے باہر کرنے شیطانی سازشیوں اور حربوں میں سے جانتے ہیں اور فرماتے ہیں:


 پچھلے سالوں سے بڑے شیطان کی بڑی طاقتیں، ان حکومتوں کے ذریعے جو اسلامی تعلیمات کو پیٹھ دیکھا کر گمراہ ہو چکیں ہیں اور مختلف جھوٹی باتوں سے خود کو اسلام سے باندھ لی ہیں، قرآن کے خاتمہ اور عالمی طاقتوں کے مقاصد کے استحکام اور استقرار کےلئے، قرآن پاک کو خوبصورت خط، جلد اور بہترین چھپائی کے ساتھ دنیا کے گوشہ و کنار بھیجتیں ہیں اور اس شیطانی حربے سے، قرآن کو میدان سے باہر کر رہی ہیں۔


ملک فہد ہر سال اپنی ختم نہ ہونے والی دولت کا بڑا حصہ لوگوں کےلئے قرآن کریم طبع کرنے پرخرچ کرتا ہے اور وھابیت جیسے بے سر و پا، بے اساس اور خرافاتی مذہب، کی ترویج کر رہا ہے اور بے خبر اور غافل امتوں کو عالمی طاقتوں کی طرف سوق دیتا ہے۔ اسلام عزیز اور قرآن کریم کو اسلام اور قرآن کو گرانے اور ختم کرنے کےلئے استعمال کر رہا ہے۔


(صحیفه امام، ج21، ص396)


حضرت امام خمینی(رح) اسلام کے فرض شناس اور دیندار علما اور وھابی علما میں بنیادی فرق، ظلم، جبر و ستم، شرک اور کفر کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں:


اسلام کے فرض شناس اور ذمہ دار علمائے اعلام اور روحانیوں اور عالم نما علما میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ اسلام کے مجاہد علما تاریخ میں ہمیشہ دنیا خوار اور دنیا والوں کا خون چوسنے والوں کے زہریلے تیروں کے نشانے پر رہے ہیں اور کسی بھی حادثہ کی پہلی تیروں نے ان کے دلوں کو نشانہ بنائی ہیں۔


لیکن علما و روحانی نما ٹولے کو دنیا طلب زر پرست، باطل و گمراہی کی ترویج کرنے والوں یا ظالمین کے ثناگو کی پناہ یا پھر ان کی حمایت و تائید حاصل رہی ہے۔


آج تک میں نے ایک درباری  وھابی مولوی عالم و روحانی کو نہیں دیکھا جو ظلم، شرک اور کفر، خاص کر تجاوز کرنے والے سوویت یونین اور دنیا والوں کا خون پینے والا امریکہ کے سامنے مقابلہ کیلئے کھڑا ہوا ہو؛ جس طرح میں نے ایک دیندار، زاہد، متقی و پارسا روحانی عالم دین کو نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی اور اللہ کے خلق کی خدمت کا عاشق و دیوانہ نہ ہو اور ایک پل بھی چین و سکون اور راحت سے بیٹھا ہو اور اللہ تعالٰی کی دیدار کی سرحد تک کفر اور شرک کے ساتھ  مقابلہ نہ کیا ہو اور (شہید) عارف الحسینی ایسے ہی تھے۔


(صحیفه امام، ج‏21، ص120)




ماخذ: http://www.makarem.ir/