سید عمار حکیم، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ:

یقیناً امام خمینی(رح)، سنی شیعی اتحاد کا منادی اور احیاگر تھے

جب بھی اسلامی ملک ایران میں داخل ہوتا ہوں " وَأْتُوْا الْبُیُوْتَ مِنْ أَبْوَابِهَا " کے مطابق، سب سے پہلے حرم امام خمینی(رح) میں حاضری دیتا ہوں۔

ID: 42690 | Date: 2016/01/01

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم کی حرم مطہر امام خمینی(رح) میں حاضری اور خراج تحسین


آستان مقدس امام خمینی(رح) کے مطابق، سید عمار حکیم نے آستان نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: جب بھی اسلامی ملک ایران میں داخل ہوتا ہوں " وَأْتُوْا الْبُیُوْتَ مِنْ أَبْوَابِهَا " کے مطابق، سب سے پہلے حرم امام خمینی(رح) میں حاضری دیتا ہوں اور بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) کو سلام اور خراج تحسین پیش کرنا، اپنا ذاتی فرض سمجھتا ہوں۔


عمار حکیم نے انقلاب اسلامی ایران نیــز عالم اسلام میں حادث ہونے والی تمام تبدیلیوں کے متعلق امام خمینی(رح) کے کارساز کردار کی جانب توجہ دلاتے ہوئے اظہار کیا: آج اگر ملت عراق سمیت جو آزادی کا ذائقہ چکھ رہی ہیں، دیگر اقوام بھی نسبی طورپر آزادی سے ہمکنار ہیں، تو یہ سب امام راحل(رح) کی برکات اور آپ ہی کی تحریک کی مرہون منت ہے اور آج یہی اسلامی پرچم رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے باصلاحیت ہاتھوں میں برافراشتہ ہے اور نقش خمینی پر انسجام واستحکام کے ساتھ گامزن ہے۔


انھوں نے اپنے کلام جاری رکھتے ہوئے کہا: علاقے ميں اور بین الاقوامی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرتواں اور کارساز کردار کی بدولت، امت مسلمہ بالخصوص پیروان اہل بیت علیہم السلام کی عزت اور توانائیوں میں بے تحاشا اضافہ ہوئی ہے۔ لہذا ہم سب کے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہمہ وقت، عظیم الشان امام راحل(رح) کے اعلی اہداف اور اسلامی اقدار کا پاس رکھیں، اسی کے ساتھ اللہ رب العزت اور حضرت امام(رح) کا شکریہ ادا کرتے رہیں۔


مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ کا کہنا تھا: یقیناً امام خمینی(رح)، سنی شیعی اتحاد کا منادی اور احیاگر تھے اور آپ کی عظیم اسلامی تحریک نے اس راہ میں ناقابل انکار کردار ادا کی اور اسلامی انقلاب کا لباس زیب تن کی ہے، چنانچہ گزشتہ چند مہینوں میں اربعین حسینی(ع) کے موقع پر ایک سو سے زائد ملکوں کی کروڑوں تعداد کے پیروان اہل بیت علیہم السلام نے کربلائے معلی میں خوبصورت انداز میں صدائے لبیک بلند کیں۔


 


http://harammotahar.ir/