احمد خادم الملہ:

امام(رح) نے سب بڑا عالمی سرد انقلاب، اسلامی انقلاب کے ذریعے بر پا کیا

ہمیں ایسا اقدام کرنا چاہیئے کہ جس سے وہ تمام سیاسی پارٹیاں جو انتخاباتی میدان میں حاضر ہوں گے ان کارکردگی اور برتاؤ اعلی جذبات اور شعور و عقل کےحامل ہوں۔

ID: 42289 | Date: 2015/12/16

احمد خادم الملہ نے جماران سائٹ سے گفتگو میں ملک میں موجود متعدد تحریری اور تصویری ذرائع ابلاغ عامہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امر پر تاکید کی کہ ہمارے پاس متعدد ذرائع ابلاغ ہونے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر ایرانی عوام کی بات پہنچانے والے ذرائع ابلاغ سے محروم ہیں، انھوں نے کہا: ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ہمارا کئی مشکلات سے سامنا ہے جن میں سے ایک بڑی مشکل راہ اور سمت کی طرف راہنمائی کرنے کا فقدان ہے جب کہ آج پوری دنیا میں ذرائع ابلاغ میں فکر اور نظریہ کی تصویر کشی اور ارتقاء کے لئے ایک شعبہ خاص ہے جس کی ہدایت اور روشنی میں ذرائع ابلاغ کی راہ طے ہوتی ہے۔    


خادم الملہ نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں اظہار رائے کی: دنیا میں سب سے بڑا سرد و نرم انقلاب امام(رح) نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ذریعے برپا کیا اور ہم اس انقلاب کے وارث تھے، لیکن ہم کما حقہ اسے فکری اور نظری طورپر منظم اور دنیا کے سامنے تعارف نہ کرسکیں۔ اسی طرح جب امریکا میں امام حسین(ع) کی شخصیت کو ایک کہانی کے سانچے میں لوگوں کے لئے تشریح کرتے ہیں، تمام لوگ اس شخصیت کا پوری دنیا میں زیادہ بہتر اندازمیں تعارف اور دنیا والوں کے لئے امام حسین(ع) کی شخصیت نمونہ اور آئیڈیل ہونے کے قابل اور لائق ہونے کی باتیں کرتے ہیں۔


برتر اقتصاد کے ڈائریکٹر نے انتخابات کے قریب سیاسی ماحول میں پیدا ہونے والی نمایاں تبدیلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں ایسا اقدام کرنا چاہیئے کہ جس سے وہ تمام سیاسی پارٹیاں جو انتخاباتی میدان میں حاضر ہوں گے ان کا کارکردگی اور برتاؤ اعلی جذبات اور شعور و عقل کے حامل ہوں۔


انھوں نے یاددہانی کی: ہمیں چاہیئے کہ انتخابات میں، بہت ہی آسانی اور اخلاق کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے مدمقابل سے مقابلہ کریں اور ایسی فضا و ماحول میں داخل ہونے سے گریز کریں کہ جو اللہ تعالٰٰی نہ کرے کہ ملک، امام(رح) اور رہبری کے نصب العین اور آرزؤں کو کوئی نقصان پہنچائے۔ مجھے امید ہے کہ انتخاباتی میدان میں حاضر رقبا مردانہ، ثقافت کے دائرہ میں اور آگاہی وبصیرت کے ساتھ ایک دوسرے سے گفتگو کریں۔


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ