صدر وینزوئلا جماران سے گفتگو میں:

امام خمینی(رح) کی سادگی اور انکساری، بشریت کیلئے سبق ہے

صدر وینزوئلا نکولس مادورو: امام خمینی(رح) کی سادہ زندگی اور انکساری ہر انسان کو حیرت کی طرف ڈھکیل دیتا ہے اور یقینا اس میں بشریت کیلئے سبق آموز نکات دیکھائی دیتا ہے۔

ID: 41852 | Date: 2015/11/24

صدر وینزوئلا نے تاکید کی کہ ظلم سے رہائی کیلئے ایک انسانی انقلاب برپــا کرنا چاہیے تاکہ انسان سامراجی قید وبند سے خلاصی حاصل کر لے۔


نکولس مادورو نے حسینیہ جماران اور امام خمینی(رح) کے گھر کا دورے کے موقع پر جماران خبررساں ایجنسی گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہاں پر نگاہ اول میں سادگی اور تواضع کا خوبصورت جلوہ انسان کے ذہن میں دوڑتا ہے اور اس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ ایک سادہ زیست اور متواضع انسان کس طرح ایک چھوٹی سی جگہ سے، باعظمت ایران کی باگ دوڑ بہتر انداز میں سنبھال رکھی۔


انہوں نے مزید کہا: امام خمینی(رح) کی سادہ زندگی اور انکساری ہر انسان کو حیرت کی طرف ڈھکیل دیتا ہے اور یقینا اس میں بشریت کیلئے سبق آموز نکات دیکھائی دیتا ہے۔


وینزوئلا کے صدر ہمارا نامہ نگار کا اس سوال کے جواب میں کہ امام خمینی(رح) کا سیاستدانوں اور آج کل کے عوام کیلئے سب سے اہم پیغام کے متعلق کیا بتائیں گے، تاکید کی کہ ظلم سے رہائی کیلئے ایک انسانی انقلاب برپــا کرنا چاہیے تاکہ انسان سامراجی قید وبند سے خلاصی حاصل کر لے۔


جماران کے مطابق، صدر مادورو جو گیس اوپیک اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچے ہے، کل امام خمینی(رح) کے گھر اور حسینیہ جماران، جہان آپ جلوس فرما کر عوام سے خطاب کرتے تھے، نزدیک سے دورہ کیا اور موجود مسئولین نے مختلف موارد کے بارے میں ضروری معلومات پیش کیں جو مہمانوں کی حیرت میں مزید اضافہ ہوا نتیجتا سب کے سب بانی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی(رح) کی شخصیت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کی۔


 


منبع: جماران خبررساں ایجنسی