سینیگال میں امام خمینی (ره) کی فلسفی شخصیت کا تعارف

ایران کی ثقافتی اتاشی کو ایسے پروگراموں کو اپنے ایجنڈے میں رکھنا چاہئے

ID: 41809 | Date: 2015/11/21

فلسفہ کے عالمی دن کی مناسبت سے سینیگال میں ایران کی ثقافتی اتاشی کے سربراہ نے ایک علمی نشست میں سینیگال کی علمی برادری کو امام خمینی علیہ الرحمہ کی فلسفی شخصیت سے متعارف کروایا۔


تسنیم نیوز کے مطابق: فلسفہ کے عالمی دن  اور کتابوں اور ڈاکار تعلیمی مواد کے بین الاقوامی میلہ کے روز پرسینیگال میں  ایران کی ثقافتی اتاشی سربراہ نے آج کا ایران اور اسلام کی حقیقت  کے موضوع پر  ایک علمی نشست کا انعقاد کر کے سینیگال کے پڑھے لکھے طبقہ کو امام خمینی علیہ الرحمہ کے فلسفی چہرہ سے متعارف کرایا جب کہ اسی نشست میں امام خمینی علیہ الرحمہ کی کتاب "طلب و ارادہ "  کے فرنسوی میں جدید ترجمہ کی رونمائی کی۔


ہمارے ملک کی ثقافتی اتاشی کے سربراہ سید حسن عصمتی نے اس کانفرنس کے شروع میں اپنی مختصر گفتگو کے ضمن میں اسلام کی حقیقی تقویت میں امام  خمینی علیہ الرحمہ کے فلسفی اور عرفانی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور سینیگال کے درمیان عرفانی اور فلسفی رابطے کو قائم اور وسعت دینے کے لئے اہنی آمادگی کا اظھار کیا۔


کتاب کے مترجم اور سینیگال کے سابق مذھبی امور کے وزیر محمد انجائی نے بھی اپنی  تقریر میں کہا کہ:کتاب (طلب و اردہ)میں انسان کے اھم ترین سوال ،جبر واختیار کا  بہت اچھے طریقے سے جواب دیا گیا ہے   انہوں نے کہا کہ سینگال کی یونیورسٹیوں کی ان افکار کی اشد ضرورت ہے  اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران کی ثقافتی اتاشی کو ایسے پروگراموں کو اپنے ایجنڈے میں رکھنا چاہئے۔


اس پروگرام  میں سینیگال کے اعلی مذھبی  اور علمی حکام جن میں شیخ احمد سالوم،خلیفہ مریدیہ کے ترجمان،شیخ یوسف مزاحم، عربی انسٹیچٹیوٹ کے سربراہ،شریف اومبالو،آل یاسین مدارس کے سربراہ  نے شرکت کی اس کے علاوہ میلے میں آنے والے بھی کچھ افراد موجو تھے ۔