13آبان (4نومبر) :

4 نو مبر، ایران کی تاریخ میں تین اہم واقعات کی یاد کو تازہ کرتا ہے

وہاں موجود امریکیوں کو گرفتار کیا ہے اور فساد کے اڈے پر طالب علموں کا مکمل قبضہ ہے اور آمریکا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔

ID: 41738 | Date: 2015/11/07

 پہلا، 13 آبان 1343 (4نومبر 1964) امام خمینی ترکیہ جلاوطن ہوئے


دوسرا ، 13 آبان 1357 (4 نومبر 1978) تہران یونیورسٹی میں طالب علموں کا قتل عام


تیسرا، 13 آبان 1358 (4 نومبر 1979) امریکی سفارت خانہ پر قبضہ


ان تین  واقعات نے انقلاب اسلامی کی تحریک کو شکل و صورت اور سمت دینے میں خاص کردار  ادا کیا اور یہ دن " عالمی استکبار سے مقابلے کا قومی دن " کہلاتا ہے ۔   


13، آبان 1344 (4نومبر 1964) کے دن  امام خمینی(رح) شاہنشاہی حکومت کے کارندوں کے ذریعے گرفتار اور قم سے تہران لے جانے کے بعد، ترکیہ جلاوطن ہو ئے ۔ جلاوطنی، امام راحل (رح) کا پہلوی حکومت کی سیاستوں پر پے درپے  اعتراضات اور منجملہ کاپیٹو لاسیون کابل پاس ہونے کے نتیجے میں واقع ہوا ۔ کاپیٹولاسیون یعنی اگر ایک امریکی ایران میں کسی قسم کا جرم کا مرتکب ہوتاہے، ایران کے قانون کو یہ حق نہیں تھا کہ اسے گرفتار اور اس پر کیس کر ے !!


اور 4 نومبر (1978)  کے روز انقلاب اسلامی کی تحریک کے عروج کے دن سیکڑوں طالب علم جو تہران یونیورسٹی میں اعتراض اور احتجاجی ریلی نکا لنے کے لئے جمع تھے،حکومتی گماشتہ کارندوں کی گولیوں کے نشانہ بنے اور شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوئے اور یہ دن طالب علم کے دن سے پہنچانا جاتاہے  ۔


اور آخرکار  4 نومبر 1979 کے روز،تہران میں موجود امریکی سفارت خانہ کی عمارت پر  امام (رح) کے پیرو اور فرمانبدار معترض طالب علموں کے ایک گروہ کے توسط سے مکمل طور پر قبضہ ہوا ۔


 کیوں کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے ، تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے جمانے تک سفارتخانے میں موجود امریکی کارکونوں نے جمہوری اسلامی ایران کے نظام کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوشش کو نظر انداز نہیں کی ۔  جیسے انقلاب کے مخالفین کے سرکردہ افراد سے رابطہ،مارشالا  لگانے والے نیٹ ورکر سے خفیہ رابطے اوران کی ہر قسم کی حمایت اور تعاون و غیرہ ۔ ۔ ۔


امام راحل (رح) نے طالب علموں کے ذریعے جاسوسی اڈ ے پر قبضے کو " دوسرا انقلاب " لقب دیا اور فرمایا: ابھی ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ امریکا کے فساد و تباہی کے اڈے کی سمت طالب علموں گئے ہیں اور وہاں پر قبضہ بھی جمایا ہے اور وہاں موجود امریکیوں کو گرفتار کیا ہے اور فساد کے اڈ ے پر طالب علموں کا مکمل قبضہ ہے اور آمریکا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔ ( صحیفه نور، ج10، ص148)