امام خمینی(ره) کی نگاہ میں قرآنی تعلیمات:

پروفیسر ساشادینا: امام کا پیغام دراصل قرآن ہی کا پیغام ہے

تہران میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار «امام خمینی(ره) کی سیرت اور افکار میں قرآنی تعلیمات»

ID: 41713 | Date: 2015/11/05

ویرجینیا یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا قرآنی پیغام تمام مسلمانوں کے لیے تھا۔


تہران میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار «امام خمینی(ره) کی سیرت اور افکار میں قرآنی تعلیمات»  میں شریک معروف دانشور، پروفیسر «عبدالعزیز ساشادینا» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت قرآنی تعلیمات اور امام خمینی کی شخصیت کو جاننا اور متعارف کرانا انتہایی اہمیت کا حامل ہے کہ دیکھا جائے کہ کس طرح قرآنی تعلیمات سے امام خمینی(رح) نے عالم اسلام کو بیدار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔


ورجینیا یونیورسٹی کے استاد نے معاشروں میں افراط و تفریط کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک طرف دنیا پرستی اور دوسری جانب دین کے نام پر وحشیانہ طرز عمل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اس حوالے سے ایک معتدل راستے کا انتخاب اور چناو نہایت اہم ہے۔
انہوں نے شدت پسندی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس حوالے سے امام خمینی(رح) کی ہدایات اور سیرت بہترین نمونہ عمل بن سکتی ہے۔


ساشادینا نے سورہ اسراء، آیت70: " وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِی آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّیِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى کَثِیرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیلًا " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خدائے بزرگ و برتر نے اس آیت میں بغیر تفریق رنگ و نسل کے، انسان کے اعلی مقام اجاگر کرتا ہے۔