حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی :

نہ شرق اور نہ غرب کے معنی مذاکرہ نہ کرنا نہیں

نہ شرق اور نہ غرب کے نعر ے کے معنی دوسروں سے مذاکرہ نہ کرنا نہیں،بلکہ ہم سب کے ساتھ گفتگو اور مذاکرہ کریں گے اور سب کی ساری باتیں سنیں گے،لیکن اپنے لیے خود خودہی فیصلہ کریں گے ۔

ID: 41511 | Date: 2015/10/19

جمہوری اسلامی ایران کے عظیم بانی کے عزیز یادگار نے اس بات کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ملکی عہدہ دار افراد سادی زندگی اختیار کریں فرمایا: جو زبان کہتی ہے ملک میں کوئی پریشانی و مشکل نہیں ہے،وہ دشمن کی زبان ہے ۔ مسائل و مشکلات بہت ہیں،لیکن عوام نظام کے دوستدار اور حامی ہیں اور ہمیں مدد کرنی چاہیئے تاکہ قوم کی  پریشانیاں اور مشکلات حل ہوں ۔


" انتخاب " سائٹ کے مطابق: حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے چوتھے شہید محراب،کی عظیم شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس عظیم شہید کی شخصیت کے بار ے میں امام (رح) کے پیغام سے بڑھ کر کوئی گفتگو نہیں اور آیت اللہ اشرفی اصفہانی کی شہادت کے بعدامام (رح) کا پیغام ،آپ کاشہید سے گھرا لگاؤ اور محبت کی دلیل ہے ۔


آپ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج خدمت اور شہادت کادروازہ بند نہیں، فرمایا: امام(رح) کی نظر سے اور اسلامی نقطہ نظر سے پوری قوم پر ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی خدمت کرسکتے خدمت انجام دیں اور لوگوں کی مشکلات سے گرہ کشائی کریں ۔


یادگار خمینی یہ بیان کرنے کے ساتھ کہ امام (رح)کا پیغام یہ تھاکہ ایک ایساملک بنائیں جس میں دین اور دُنیا دونوں ساتھ ہو،ملکی ذمہ دارافراد ہمیشہ خدمت کرنے کی فکر میں ہو اور ایسی مملکت آبادکریں جو لوگوں کی مرضی کے مطابق ہو شرق اور غرب کے نہیں ۔


 فرمایا: نہ شرق اور نہ غرب کے نعر ے کے معنی دوسروں سے مذاکرہ نہ کرنا نہیں،بلکہ ہم سب کے ساتھ گفتگو اور مذاکرہ کریں گے اور سب کی ساری باتیں سنیں گے،لیکن اپنے لیے خود خودہی فیصلہ کریں گے ۔