گارڈین کی رپورٹ کے مطابق:

یادگار امام سید حسن خمینی، میدان میں آتے ہیں!!

اگر كسی دن، مجهے كوئی كام كرنے كی ضرورت محسوس هوئی تو اس وقت ذمه داری نه لینا صحیح نه هوگا۔ كیوں كه ذاتی مصلحت و فائده اور شخصی نفع اور بچت دیكهنا امام كے نصب العین كے خلاف هے ۔

ID: 41458 | Date: 2015/10/12

سید حسن خمینی مختلف سیاسی گروہوں کے ساتھ بہت اچھے روابط رکھتے ہیں اور انتہائی قابل احترام ہیں ۔


انتخاب سائٹ کے مطابق: گارڈین کے رپورٹ میں روح اللہ فقیہی نے لکھا ہے: سید حسن خمینی دوسروں کی توجہات اور نظریں اپنی جانب جذب کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن کئی بار کنایہ اور اشاروں میں ایران کے جوھری توافق کی حمایت کی ہے اور شدت پسندی کے خلاف گفتگو کی ہے ۔
سید حسن خمینی نے كها: امام خمینی(رح) نے میرے والد سے فرمایا:  ’’ میں یه نهیں كهتا هوں كه جمهوری اسلامی میں كسی عهدے یا كام كی ذمه داری نه لینا، اگر ناگزیر هوجائے تو سب كچھ كریں، كوئی بهی عهده قبول كریں؛ لیكن اگر دوسرے هیں تو  دوسروں كو انجام دینے دیں۔


انهوں نے مزید فرمایا: ’’ چنانچه اگر كسی دن، مجهے كوئی كام كرنے كی ضرورت محسوس هوئی تو اس وقت ذمه داری نه لینا صحیح نه هوگا۔ كیوںكه ذاتی مصلحت و فائده اور شخصی نفع اور بچت دیكهنا امام كے نصب العین كے خلاف هے ۔


گارڈین كے رپورٹ میں مزید آیا هے: ظاهراً سید حسن خمینی نے یه اهم باتیں، مجمع تشخیص مصلحت نظام كے صدر آیت الله هاشمی رفسنجانی كے جواب میں عنوان كیا هے جنهوں نے سید حسن خمینی سے انتخابات میں حاضر هونے كی دعوت دیا تها۔