کانفرنس کا انعقاد

’’عوام اور دینی حکومت کےحقوق، امام خمینی(رح) کی نظر میں‘‘ کے موضوع پر ایک استقبالیہ کانفرنس منعقد

کانفرنس کے آخر میں کانفرنس کی علمی کمیٹی کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی زادہ نے یہ خبر دینے کے ضمن میں کہ '' عوام اور دینی حکومت کے حقوق امام خمینی (رح) کی نظر میں " کے موضوع پراصل کانفرنس آیندہ سال منعقد ہوگی ۔ ۔ ۔

ID: 41444 | Date: 2015/10/10

’’ عوام اور دینی حکومت کے حقوق امام خمینی (رح) کی نظرمیں‘‘ کے موضوع پر ایک استقبالیہ کانفرنس، حجۃ الاسلام والمسلیمن سید حسن خمینی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید یاسرخمینی، ماہر دانشور حضرات کے ایک گروپ، حوزہ و دانشگاہ کے اعلی سطح کے اساتید اور کانفرنس کے لئے مقالہ ارسال کرنے والے افراد کی موجودگی میں امام خمینی (رح) اور اسلامی انقلاب ریسریچ سینٹر میں منعقد ہوئی ۔   


جماران کے مطابق: کانفرنس کا آغاز امام(رح) کے عزیز یادگار کی تقریر سے ہوئی، صبح کی نشست ’’امام خمینی(رح) کی نظر میں الٰہی حاکمیت کا حق اور تقدیر انتخاب کرنے کا حق، میں موجود رابطہ ‘‘ کے موضوع پر حجۃ الاسلام والمسلیمن محمد سروش محلاتی کی تقریر اور’’ ایران کو بین الاقوامی سطح پرحقوق بشر اور اس راہ میں موجود رکاوٹوں اور چیلنجزوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی، امام خمینی (رح) کی نظر میں ‘‘ کے موضوع پر جناب حسین مہرپور کی تقریر سے اختتام پذیر ہوئی ۔  


دوپہر کی نشست '' قانونی خطابات اور ان کا عوام سالاری پر اثر" کے موضوع پر حجۃ الاسلام والمسلمین داود فیرحی کی تقریر سے شروع ہوئی، اس نشست میں جناب علی محمد حاضر نے "فقیہ کی مطلقہ ولایت اور عوام کے حقوق میں پائی جانے والی نسبت " کے عنوان پر اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالفضل موسوبان نے "دینی اقلیتوں کے حقوق امام خمینی (رح) کی نظر میں " پر گرانقدر مطالب پیش کیا۔


جماران کی رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس کے آخر میں کانفرنس کی علمی کمیٹی کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی زادہ نے یہ خبر دینے کے ضمن میں کہ '' عوام اور دینی حکومت کے حقوق امام خمینی (رح) کی نظرمیں " کے موضوع پر اصل کانفرنس آیندہ سال منعقد ہوگی، تمام صاحب نظریہ، اہل قلم اور اس میدان میں تلاش وجستجو کرنے والے محققین سے کانفرنس کے لئے مقالہ (آرٹیکل) ارسال کرنے کی دعوت دی۔