سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفاتر کے عہدہ داروں سے خطاب

حکومت، رہبر اور ولایت فقیہ کی حمایت

ID: 41435 | Date: 2015/10/11

آج مجھے اور آ پ سب کو اسی سمت میں چلنا چاہئے، خدا، اسلام اور اپنے اسلامی نظام کے لئے سچے اخلاص کے ساتھ ہمیں   اپنے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ کی حمایت کرنی چاہئے اور ان کے اسی راستہ پر کہ جو ہمارے عزیز امام خمینی ؒ کا ہی راستہ ہے ہمیں   بھی گامزن ہونا چاہئے آج دنیا کی نظریں ہمارے اوپر لگی ہوئی ہیں کہ ہم کیسے چلتے ہیں۔ ہمارا ولایت فقیہ سے منہ موڑ نا حکو مت کے ساقط ہونے کاسبب بنے گا ۔


 آج ولایت فقیہ امت حزب اللہ کے لئے فقط وحدت ہے ۔ حکو مت ولایت (فقیہ ) سے جدا  نہیں ہے ۔کیونکہ ولایت کے بغیر اسلامی حکو مت استوار نہیں ہوسکتی ہے اور حکومت کے بغیر انقلاب دنیا میں اپناراستہ طے نہیں کرسکتا۔ آج ہمارا اسلامی نظام دنیا کے مسلمانوں کے لئے مینارہ نور ہے ہمارے دو انقلابی گروہ کہ جو دونوں ہی اسلام، امام خمینیؒ، ولی فقیہ اور حکومت کو دوست رکھتے ہیں، اگرایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں تو اندرون وبیرون ملک کے تمام انقلاب دشمنوں پر غلبہ حاصل کر لیں گے وگر نہ (ان کے علاوہ ) جس گروہ نے بھی حکو مت سنبھالی وہ دونوں انقلابی گروہوں کے خو ن کاپیاسا ہو گا اور دونوں گروہوں کونا بود کردے گا۔


۲۶؍۱؍۱۹۸۹