راوی: حجت الاسلام سید احمد خمینی (ره)

فرانس میں شب وروز کام کرتے تھے

امام (ره) فرانس میں شب وروز کام کرتے تھے

ID: 41271 | Date: 2015/09/29

امام  ؒ فرانس میں  شب وروز کام کرتے تھے۔ کوئی دن ایسا نہیں  تھا کہ جس میں  آپ تقریر نہ کر رہے ہوں  یا انٹرویو نہ دے رہے ہوں  یا کوئی پیغام لکھنے میں  مصروف نہ ہوں ۔ کبھی انٹرویو لینے والے کہتے تھے کہ ایسا شخص انہوں  نے دیکھا ہی نہیں  کہ جو ایک ۳×۲ کمرے میں  یوں  سادگی کی زندگی گزار رہا ہو کہ کوئی خادم اور ملازم نہیں  اور نہ ہی کوئی میز وکرسی ہے۔ لیکن جب یہ روحانی عالم ایک بات کہتا ہے کہ تو اس کے کہنے سے پوری ایرانی قوم جوش وخروش میں  آ جاتی ہے۔